Categories: قومی

اجودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے ٹرسٹ میں حکومت کے نمائندے کو رکھنے کا مطالبہ مسترد

اجودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے ٹرسٹ میں حکومت کے نمائندے کو رکھنے کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی ، 04 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے اجودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے ٹرسٹ انڈو۔ اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے رکھنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرسنل لا بورڈ کے عہدیداروں کی حالیہ بیان بازی کے پیش نظر خواہ ممبر مسلمان ہی ہو لیکن وہ حکومتی نمائندے کی حیثیت سے ٹرسٹ میں رہے۔

ایودھیا میں مسجد

درخواست ایڈووکیٹ کرونیش شکلا نے دائر کی تھی۔ وکیل وشنو جین نے درخواست گزار کی جانب سے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے9 نومبر ، 2019 کے فیصلے اور وقف ایکٹ کے مطابق بھی سرو دھرم سمبھاویعنی سیکولر کاموں کے لیے حکومت اپنی نمائندگی کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مندر کی طرح ، مسجد ٹرسٹ میں بھی حکومتی نمائندے ہونے چاہئیں ، جو سنی مسلمان ہوں۔ اس سے ٹرسٹ اور وہاں آنے والوں کی سرگرمیوں پر حکومت کی نظر رہے گی اور امن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اتر پردیش حکومت نے اجودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے ایک پلاٹ الاٹ کیا ہے۔ اس پر مسجد اور دیگر سہولیات کی تعمیر کے لئے 15 رکنی ایک ٹرسٹ انڈو ۔اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن تشکیل دیاگیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago