Categories: قومی

پارلیمانی کمیٹی نے ٹویٹر کو طلب کرلیا

اس کا مقصد سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے

پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹکنالوجی نے ٹویٹر کے نمائندے کو طلب کیا ہے تاکہ وہ 18 جون کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اپنا مؤقف پیش کرے۔ششی تھرور کی سربراہی والی قائمہ کمیٹی نے  الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت سے بھی اس سلسلے میں اپنے خیالات پیش کرنے کو کہا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے ٹویٹر کے نمائندے سے 18 جون کو شام 4 بجے پارلیمنٹ کے احاطے میں حاضر ہونے اور سوشل میڈیا اور آن لائن خبروں کے غلط استعمال کو روکنے کے طریقوں کی وضاحت کرنے کو کہا ہے۔

پارلیمانی پینل کے ایجنڈے کے مطابق ، کمیٹی پہلے ٹویٹر کا موقف سننے کے بعد الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نمائندوں کے موقف کا مطالعہ کرے گی ۔ اس کا مقصد  ٹویٹر اور مرکزی حکومت کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے اور قواعد پر واضح حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس دوران شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کے مختلف قسم کے استحصال یا جنسی ہراسانی کو روکنے  کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی یہ جاننے کی بھی کوشش کرے گی کہ آئی ٹی کے نئے قواعد پر عمل پیرا ہونے میں ٹویٹر کو کیا پریشانی ہے۔ اس سے پہلے بھی پارلیمانی کمیٹی نے متعدد امور پر ٹویٹر کے نمائندوں کو طلب کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago