قومی

کانگریس کی غلط حکمرانی سے ریاست کے عوام پریشان : چودھری

جھنجھنو ، 14 نومبر (انڈیا نیریٹو)

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے کارکنوں سے ریاست میں کانگریس حکومت کی غلط حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا مکمل صفایا ہو جائے گا ، کیونکہ اس دوران کانگریس نے اپنے وزراءاور ایم ایل اے کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے 2023 میں بی جے پی کی حکومت مکمل اکثریت کے ساتھ آئے گی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک میں بھارت جوڑو یاترا نکال رہے ہیں۔ انہیں بتایا جائے کہ ان کے آباو¿ اجداد نے آزادی کے وقت ملک کو کیوں تقسیم کیا؟ اس وقت ہندوستان کو جوڑنے سے زیادہ کانگریس کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے ملک میں معدومیت کے دہانے پر ہے۔

چودھری نے اتوار کو جھنجھنو میں بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری نے مرکزی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور کارکنوں سے ریاست میں کانگریس حکومت کی غلط حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago