تہذیب و ثقافت

پاکستانی وفد  نے نظام الدین درگاہ پر روایتی چادرچڑھائی

پاکستان کے ایک مذہبی وفد نے ملک کے ناظم الامور آفتاب حسن خان کے ہمراہ ہفتہ کو نئی دہلی میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء (رح)پر حاضری دی۔ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک اہلکار مقیت احسن کی قیادت میں اسلام آباد سے 147 رکنی وفد 7 نومبر کو نئی دہلی پہنچا۔ وفد 13 نومبر کو اپنے دورے کا اختتام کیا۔

ہندوستان نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا “آج، 147 پاکستانی زائرین نے، چارج ڈی افیئر مسٹر آفتاب حسن خان اور ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے ساتھ، نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء (رح) کے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کار بھی وفد کے ہمراہ  درگاہ  پر گئے۔

پاکستانی وفد حضرت نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ کے 719ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں ہے۔  اس سے پہلے پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹویٹ کے مطابق  “وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد کے ایک اہلکار مقیت احسن کی زیر قیادت زائرین 7-13 نومبر 2022 کو نئی دہلی میں ہیں، تاکہ حضرت نظام الدین اولیاء (رح)ے 719 ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کریں۔

 علاوہ ازیں پاکستانی وفد نے اسی احاطے میں واقع درگاہ حضرت امیر خسرو رضی اللہ عنہ کا بھی دورہ کیا۔  پاکستانی صوفی مذہبی وفود کئی سالوں سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بھارت کا سفر کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago