Categories: قومی

وزیراعظم اور اراکین پارلیمنٹ نے مہاتماگاندھی اور شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،02اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے آج مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔مہاتماگاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرنے والے دیگر خاص شخصیات میں مرکزی وزرا سمیت دیگر رکن پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ لوک سبھا کے جنرل سکریٹری  اتپل کمار سنگھ نے بھی گلہائے عقیدت پیش کی۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

پی ایم مودی نے ہفتہ کو یہاں راج گھاٹ باپو کی سمادھی کا بھی دورہ کیا اور گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں کل مذہبی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ مہاتما گاندھی کو ان کی 152 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی زندگی اور اقدار ملک کی ہر نسل کو فرض کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گی۔پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا ”بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت۔ لائق صد احترام باپو کی زندگی اور اقدار ملک کی ہر نسل کو فرض کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ میں گاندھی جینتی پر باپو کو نمن کرتا ہوں۔ ان کے مثالی اصول پوری دنیا میں آج بھی موزوں ہیں اور لاکھوں لوگوں کو مضبوط ی دیتے ہیں“۔ انہوں نے شاستری جی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ اقدار اور اصولوں پر مبنی ان کی زندگی ہم وطنوں کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گی۔

جے پی نڈا نے کہا کہ سچائی اور عدم تشدد کا پیغام دینے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر سلام۔ ان کا سودیشی اور کوآپریٹیو کا نعرہ ملک کو خود کفیل بنانے میں بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی حکومت ایک خود کفیل ہندوستان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نڈا نے ٹوئٹ کیا کہ جے جوان-جے کسان کا نعرہ دینے والے سادگی اور ایمانداری کی علامت، سابق وزیر اعظم بھارت رتن لال بہادر شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے ان کے خیالات آج بھی ہر ایک کے لیے قابل عمل ہیں۔ قوم کی تعمیر میں ان کی بے بہا شراکت ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی۔امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ”مہاتما گاندھی کی عظیم زندگی ایک مسلسل قومی قربانی کی طرح تھی، جس نے پوری دنیا کو امن اور عدم تشدد کے راستے پر چلنے کی تحریک دی۔ گاندھی جی کے سودیشی، مادری زبان اور سوراج کے خیالات ایک طویل عرصے تک ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت رتن شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہندوستانی وقار کی علامت شاستری جی نے مشکل وقت میں اپنی مضبوط قیادت کے ذریعے ہم وطنوں میں قومی شعور بیدار کیا اور دنیا کو ہندوستان کے عزم سے روشناس کرایا۔ ان کی سادگی، دیانت اور حب الوطنی قابل تعریف ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا ”میں گاندھی جینتی پر قابل صد احترام باپو کو نمن کرتا ہوں۔ زبردست قوت ارادی اور بے پناہ علم کے ساتھ ایک عظیم شخصیت نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو مثالی قیادت فراہم کی۔ آئیے اان کے یوم پیدائش پر خود کو ’صفائی ستھرائی اور خود کفیل ہندوستان‘ کے لیے پھر سے وقف کریں“۔ شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اور سادگی کی علامت شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد اور نم کرتے ہیں۔ شاستری جی ہندوستان کی روح کو اچھی طرح سمجھتے تھے۔ انہوں نے ملک کے کسانوں اور جوانوں کی عزت اور وقار کا مکمل احترام کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago