قومی

وزیر اعظم نے ایشیاکی سب سےبڑی ہتھیاروں کی نمائش’ایروانڈیا’کاافتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں ایرو انڈیا 2023 پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

انڈیا پویلین’ دفاعی شعبے میں ہندوستان کی ترقی اور مقامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا’

نئی دہلی، 13 فروری

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (پیر) بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو ‘ایرو انڈیا’ کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں ہندوستان کی ترقیکو ظاہر کرتے ہوئے مضبوط اور خود انحصاری والے ‘نیو انڈیا’ کا مظاہرہ  کرے گی۔

‘انڈیا پویلین’ مستقبل کے امکانات سمیت دفاعی شعبے میں ہندوستان کی ترقی کو مظاہرہ کرے گا۔ اس میں 809 دفاعی کمپنیاں بشمول ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں نمائش کریں گی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘ایرو انڈیا’ ملک کی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور وزیر اعظم کے تصور کے مطابق’آتم نر بھر بھارت’ کی تعبیر میں ہوئی پیش رفت کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ایرو اسپیس اور ایوی ایشن کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس میں ‘میک ان انڈیا’ اور ‘میک فار دی ورلڈ’ ویژن کے مطابق دیسی ساختہ سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے  اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ایرو انڈیا 2023 ملک کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ دفاع میں ‘خود انحصاری’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک متحرک اور عالمی معیار کی گھریلو دفاعی صنعت بنانے کی حکومت کی کوششوں کو ایک نئی تحریک فراہم کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مختلف ممالک کے وزیر دفاع، وزیر مملکت برائے دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سکریٹری دفاع کی سطح پر کئی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

 شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرکے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور ایرو اسپیس تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

فضائیہ کے سربراہ نے گروکل فارمیشن میں پرواز بھری

 افتتاح سے قبل نمائش کے مقام پر ایک فلائی پاسٹ ہوا، جس میں فضائیہ کے طیاروں نے مختلف فارمیشنوں میں پرواز کی۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے فلائی پاسٹ کے دوران گروکل فارمیشن کی قیادت کی۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرو انڈیا 2023 پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو کا آسمان نیو انڈیا کی صلاحیت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

بنگلورو کا آسمان گواہی دے رہا ہے کہ نئی بلندیاں ہی نیو انڈیا کی حقیقت ہیں۔ آج ملک نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور انہیں عبور بھی کر رہا ہے۔

اب تک کی سب سے بڑی ایرو انڈیا

 ایئر فورس اسٹیشن، یلہانکا میں منعقدہ اس  نمائش میں 13 سے 15 فروری تک کاروباری دن ہوں گے، جب کہ یہ نمائش 16 اور 17 فروری کو عام لوگوں کے لیے کھلی رہے گی۔

تقریباً 35000 مربع میٹر کے کل رقبے کے ساتھ یہ ‘ایرو انڈیا’ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس میں 98 ممالک کی شرکت کا امکان ہے۔

 اس تقریب میں 32 ممالک کے وزرائے دفاع، 29 ممالک کے فضائیہ کے سربراہان اور عالمی اور ہندوستانی اوای ایم کے 73 سی ای اوز کی شرکت متوقع ہے۔ 809 دفاعی کمپنیاں، بشمول ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ، ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں نمائش کریں گی۔

اہم کمپنیاں اور ساز وسامان

 بڑے نمائش کنندگان میں ایئربس، بوئنگ، ڈسالٹ ایوی ایشن، لاک ہیڈ مارٹن، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز، برہموس ایرو اسپیس، آرمی ایوی ایشن، ایچ سی روبوٹکس، ساب، سفران، رولز راائس، لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج لمیٹڈ، ہندوستان ایئروناٹکسلمیٹڈ، الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈشامل ہیں۔

ایرو انڈیا میں یواے ای  سیکٹر، دفاعی جگہ اور مستقبل کی ٹکنالوجی میں پیش رفت کی نمائش کی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد مقامی فضائی پلیٹ فارمز جیسے لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) -تیجس، ایچ ٹی ٹی-40، ڈورنیئر لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچ)، لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

بھارتی پویلین

 ‘فکسڈ ونگ پلیٹ فارم’ تھیم پر مبنی ‘انڈیا پویلین’ مستقبل کے امکانات سمیت اس میدان میں ہندوستان کی پیشرفت کو ظاہر کرے گا۔ اس میں کل 115 کمپنیاں 227 مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

 دیسی ایل سی اے تیجس طیارہ ‘بھارت پویلین’ توجہ کا مرکز ہوگا۔ ایل سی اے تیجس سنگل  انجن، ہلکا وزن، انتہائی چست، ملٹی رول سپرسونک لڑاکا طیارہ ہے۔

 ڈیلٹا پروں والے ہوائی جہاز کو جارحانہ فضائی مدد کے لیے ‘ریکنیسنس’ اور ‘اینٹی شپ’ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پویلین دنیا کو ‘نیو انڈیا’ کے امکانات، مواقع اور امکانات سے متعارف کرائے گا۔

 ملکی دفاعی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کاروباری تنظیمیں اور اسٹارٹ اپ اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے۔

 یہ پویلین دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں ہندوستان کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے دکھانے میں مدد کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago