عالمی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اب تک 38105 افراد ہلاک

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شام میں مرنے والوں کی تعداد 8500 ہو گئی

انقرہ/دمشق، 13 فروری (انڈیا نیریٹو)

ترکیہ اور شام میں گزشتہ پیر کو آنے والے طاقتور زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے لوگ دل شکستہ ہیں۔ لوگوں کے گھروں کا نام و نشان باقی نہیں رہا۔ کئی شہر قبرستان بن چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ عالمی مدد سے راحت اور بچاوکا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ زندگیوں کی تلاش میں مرتی امیدوں کے درمیان ملبے کے ڈھیر کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اب تک 38105 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

اہم نیوز میڈیاسی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو ترکیہ اور شمال مغربی شام میں ہلاکتوں کی تعداد 34179 ہو گئی لیکن ترکی کے ایمرجنسی کوآرڈینیشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 29605 ہو گئی ہے۔

شام میں عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے دفتر کے قائم مقام علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن نے کہا کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 8500 ہو گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago