Categories: قومی

وزیراعظم نے ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ‘ای روپی’ لانچ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم 'ای روپی' لانچ کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای روپی واؤچر ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے براہ راست بینیفٹ ٹرانسفرکو ملک میں زیادہ موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسکا ہدف، شفافیت پر مبنی رفاہی امداد کی تقسیم کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ہی نہیں، اگر کوئی عام تنظیم یا تنظیم کسی کی تعلیم یا کسی اور کام میں مدد کرنا چاہتی ہے تو وہ نقد کے بجائے ای روپیی دے سکے گی۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی طرف سے دی گئی رقم اسی کام کے لئے استعمال کی جائے جس کے لئے یہ رقم دی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ای روپی ڈیجیٹل ادائیگی کا کیش لیس اور کنٹیکٹ لیس میڈیم ہے۔ یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای واؤچر ہے، جو مستحقین کے موبائل پر پہنچایا جاتا ہے۔ اسپلیٹ فارم کے ذریعیصارفین، کارڈ، ڈیجیٹل ادائیگی ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی حاصل کئے بغیر اپنے سروس فراہم کنندہ سے واؤچر پر درج رقم وصول کر سکیں گے۔ اسے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago