Categories: عالمی

ترکی: جنگلات میں لگی آگ اب بھی قابو سے باہر، یورپی یونین طیارہ بھیجے گا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>ترکی: جنگلات میں لگی آگ اب بھی قابو سے باہر، یورپی یونین طیارہ بھیجے گا</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترکی کے جنگلات میں لگی آگ قابو میں نہیں آ رہی ہے۔ آگ پیر کو چھٹے دن بھی وسط کی طرف پھیل ہے۔ اب اس آگ کو بجھانے کے لئے پانی سے لیس طیاروں کو یورپی یونین کی جانب سے مدد کے طور پر بھیجا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آگ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ اتنی شدید ہو گئی ہے کہ رہائشیوں اور سیاحوں کو کشتیوں میں بھاگنا پڑا۔ اس دوران لوگوں کے گھر اور کھیت تباہ ہوگئے ہیں۔جنگلات اور زراعت کے وزیر کا کہنا ہے کہ بدھ سے اب تک 32 صوبوں میں 119 مقامات پر آگ لگی ہے۔ امدادی کارکن ساحلی علاقوں اور مشہور سیاحتی مقامات انطالیہ اور جنوب مشرقی ترکی کے متعدد علاقوں میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یورپی یونین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ترکی کی مدد کے لئے کروشیا سے ہوائی جہاز اور اسپین سے دو طیارے روانہ کئے جا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جنگلات میں لگی آگ تیزی سے رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کو کشتیوں اور دیگر ذرائع سے تیزی سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago