Categories: قومی

وزیر اعظم نے نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیلی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نے نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیلی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا

نئی دہلی۔ 03مئی (انڈیا نیرٹیو)

کووڈ ۔ 19 وبائی صورت حال کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، حکومت ہند نے آکسیجن پیدا کرنے کے لیے موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں تبدیلی کے امکانات کی تلاش کی ہے۔ ایسی متعدد امکانی صنعتوں کی شناخت کی گئی ہے ، جن میں موجود ہ نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی پیداوار کے لیےتبدیل کیا جاسکتا ہے۔

موجودہ پریشر سوئنگ ابزورپشن (پی ایس اے) نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی تیاری کے لیے تبدیل کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائٹروجن پلانٹس میں کاربن مولیکیولر سیوی (سی ایم ایس) استعمال کیا جاتا ہے جب کہ آکسیجن پیدا کرنے کے لیےزیولائٹ سالماتی محلول (زیڈ ایم ایس) کی ضرورت ہوتی ہے۔

لہذا ،سی ایم ایس کو  زیڈ ایم ایس کے ساتھ تبدیل کر کےاور کچھ دیگر تبدیلیوں جیسے آکسیجن اینالائزر، کنٹرول پینل سسٹم ، فلو والو وغیرہ  کے ساتھ موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں آکسیجن پیدا کرنے کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

صنعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنےکے بعد اب تک 14 صنعتوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں نائٹروجن پلانٹس کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں صنعتی اداروں کی مدد سے مزید 37 نائٹروجن پلانٹس کی بھی اس کام کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔

آکسیجن کی تیاری کے لیےتبدیل شدہ نائٹروجن پلانٹ کو یا تو قریبی اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے یا ، اگر اس پلانٹ کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے تو اسے آکسیجن کی جگہ پر پیداوار کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جسےخصوصی برتن / سلنڈر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، داخلہ سکریٹری ، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹری اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago