Categories: عالمی

مجھے اپنے کیے پر کوئی ندامت نہیں ہے : اسامہ بن لادن کا قاتل امریکی کمانڈو

مجھے اپنے کیے پر کوئی ندامت نہیں ہے : بن لادن کا قاتل امریکی کمانڈو

القاعدہ تنظیم کے بانی و سابق سربراہ کی موت کے ذمے دار امریکی بحریہ کے کمانڈو کا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل اسامہ بن لادن کی ہلاکت ان لوگوں کے "زخم بھرنے میں مدد کر رہی ہے" جنہوں نے 11 ستمبر 2001کے حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔امریکی بحریہ کی ٹیم "سیل 6" کے سابق رکن روب اونیل نے یہ بات امریکی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔یاد رہے کہ 11 ستمبر 2001کو ہونے والے حملوں میں 2977 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

روب اونیل نے 2 مئی 2011کو ابیٹ آباد آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "ضروت اس بات کی تھی کہ اسامہ بن لادن کو ختم کرنے کے لیے اس کے سونے کے کمرے میں امریکی فوجی پہنچیں۔ میں خوش قسمت تھا کہ میں ہی وہ فرد بن گیا۔ مجھے اس حوالے سے کسی بات پر کوئی ندامت محسوس نہیں ہوتی ہے ۔ میں ابھی تک بن لادن کے گھر کی بو محسوس کر سکتا ہوں"۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں روب اونیل نے کہا کہ امریکی فوج کے اس خطے میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں رہی ،،، فوج کو تقریبا 2004ءمیں ہی افغانستان سے نکل جانا چاہیے تھا۔امریکی نیوی کے کمانڈو کے مطابق امریکہ نے بن لادن کا سر حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور میں خوش قسمت ہوں کیوں کہ ہم نے بن لادن کو حاصل کر لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago