Categories: قومی

وزیر اعظم 25 تاریخ کو نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک کی واحد ریاست اتر پردیش ایسی ریاست بننے جا رہی ہے،  جہاں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈے ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 نومبر کو دوپہر 1 بجے جیور، گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (این آئی اے) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے منگل کو کہا کہ اس ہوائی اڈے کی ترقی کنیکٹوٹی بڑھانے اور مستقبل کے لیے تیار ہوابازی کا شعبہ بنانے کے لیے وزیر اعظم کے وڑن کے مطابق کی جا رہی ہے۔ اس وسیع وڑن کا فوکس اتر پردیش ہے، جہاں کئی نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے ترقی کے مراحل میں ہیں، بشمول حال ہی میں افتتاح کیا گیا کشی نگر ہوائی اڈہ اور ایودھیا میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر جاری ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں یہ دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوگا۔ اس سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اسٹریٹیجک طور پرجس جگہ واقع ہے وہ شہری آبادی اور پڑوسی علاقوں بشمول دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، علی گڑھ، آگرہ، فرید آباد کوجوڑے گا۔ ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کے لیے رسد کا گیٹ وے بن جائے گا۔ اپنے وسیع پیمانے اور گنجائش کی وجہ سے ہوائی اڈہ اتر پردیش کے منظر نامے کو بدل دے گا۔ وہ اتر پردیش کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے اور ریاست کو عالمی لاجسٹک نقشے پر لانے میں مدد کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس طرح ہوائی اڈہ سڑک، ریل اور میٹرو کے ذریعے براہ راست منسلک ہو سکے گا۔ نوئیڈا اور دہلی کو بغیر کسی رکاوٹ کے میٹرو سروس کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ تمام قریبی بڑے راستے اور شاہراہیں، جیسے یمنا ایکسپریس وے، ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے، ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے، دہلی-ممبئی ایکسپریس وے اور دیگر بھی ہوائی اڈے سے منسلک ہوں گے۔ ہوائی اڈے کو مجوزہ دہلی- وارانسی ہائی اسپیڈ ریل سے جوڑنے کا بھی منصوبہ ہے، جس سے دہلی اور ہوائی اڈے کے درمیان سفر کا وقت صرف 21 منٹ رہ جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago