Urdu News

وزیر اعظم 25 تاریخ کو نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم 25 تاریخ کو نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ملک کی واحد ریاست اتر پردیش ایسی ریاست بننے جا رہی ہے،  جہاں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈے ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 نومبر کو دوپہر 1 بجے جیور، گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (این آئی اے) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے منگل کو کہا کہ اس ہوائی اڈے کی ترقی کنیکٹوٹی بڑھانے اور مستقبل کے لیے تیار ہوابازی کا شعبہ بنانے کے لیے وزیر اعظم کے وڑن کے مطابق کی جا رہی ہے۔ اس وسیع وڑن کا فوکس اتر پردیش ہے، جہاں کئی نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے ترقی کے مراحل میں ہیں، بشمول حال ہی میں افتتاح کیا گیا کشی نگر ہوائی اڈہ اور ایودھیا میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر جاری ہے۔

قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں یہ دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوگا۔ اس سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اسٹریٹیجک طور پرجس جگہ واقع ہے وہ شہری آبادی اور پڑوسی علاقوں بشمول دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، علی گڑھ، آگرہ، فرید آباد کوجوڑے گا۔ ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کے لیے رسد کا گیٹ وے بن جائے گا۔ اپنے وسیع پیمانے اور گنجائش کی وجہ سے ہوائی اڈہ اتر پردیش کے منظر نامے کو بدل دے گا۔ وہ اتر پردیش کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے اور ریاست کو عالمی لاجسٹک نقشے پر لانے میں مدد کریں گے۔

اس طرح ہوائی اڈہ سڑک، ریل اور میٹرو کے ذریعے براہ راست منسلک ہو سکے گا۔ نوئیڈا اور دہلی کو بغیر کسی رکاوٹ کے میٹرو سروس کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ تمام قریبی بڑے راستے اور شاہراہیں، جیسے یمنا ایکسپریس وے، ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے، ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے، دہلی-ممبئی ایکسپریس وے اور دیگر بھی ہوائی اڈے سے منسلک ہوں گے۔ ہوائی اڈے کو مجوزہ دہلی- وارانسی ہائی اسپیڈ ریل سے جوڑنے کا بھی منصوبہ ہے، جس سے دہلی اور ہوائی اڈے کے درمیان سفر کا وقت صرف 21 منٹ رہ جائے گا۔

Recommended