Categories: قومی

وزیراعظم 9 ستمبر کو برکس سمٹ کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 9 ستمبر کو ورچوئل فارمیٹ میں 13 ویں برکس سمٹ کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں برازیل کے صدر جائر بولسنارو، روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، سربراہ کانفرنس کا موضوع 'برکس@15: برکس باہمی تعاون برائے تسلسل، استحکام اور اتفاق' ہوگا۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، نیو ڈیولپمنٹ بینک کے صدر مارکوس ٹرائزو، برکس بزنس کونسل کے عارضی چیئرمین اونکار کنور اور برکس ویمن بزنس الائنس کی عارضی چیئرپرسن ڈاکٹر سنگیتا ریڈی بھی شرکت کریں گی۔ یہ سب سربراہ اجلاس کے دوران اپنے متعلقہ ٹریک کے تحت اس سال مقرر کردہ اہداف کے حصول کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں گے۔

بھارت نے اپنی صدارت کے لیے چار ترجیحی علاقوں کا خاکہ تیار کیا تھا۔ اس میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ڈیجیٹل اور تکنیکی ٹولز کا استعمال اور عوام  کے درمیان  تبادلے میں اضافہ شامل ہے۔

ان علاقوں کے علاوہ، رہنماکووڈ-19 وبائی امراض کے اثرات اور دیگر موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی دوسری مرتبہ برکس سمٹ کی صدارت کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2016 میں گوا سمٹ کی صدارت کی تھی۔ یہ سال برکس کی ہندوستانی صدارت کی پندرہویں سالگرہ کے ساتھ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago