Categories: قومی

بغیر بحث کے زرعی قانون کو منسوخ کرانا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت بحث سے خوفزدہ ہے: راہل گاندھی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ بغیر بحث کے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے لائے گئے قانون کی منظوری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بحث سے ڈرتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راہل گاندھی نے پارٹی قائدین کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر وجے چوک پر آکر صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ حکومت ان زرعی قوانین کو واپس لے  گی۔ حکومت نے آج ان قوانین کو واپس لے لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کی واپسی سے متعلق قانون پر بحث چاہتی تھی۔ ہم کسانوں کی شہادت، زرعی قوانین کا جواز، لکھیم پور کھیری کے موضوع اور دیگر موضوعات پر بحث چاہتے تھے۔ حکومت چرچہ کے لئے راضی نہیں ہوئی۔ حکومت جانتی ہے کہ یہ غلطی  ان کیہے اور انہیں  کی غلطی کی وجہ سے  سب کچھ ہوا ہے۔ اس لیے حکومت بات نہیں کرنا چاہتی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس دوران انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کی منسوخی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ سرمایہ داروں کی طاقت کسانوں کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی۔ یہ کسانوں اور مزدوروں کی جیت ہے۔ راہل نے اس بات پر اعتراض کیا کہ کسان تحریک کو ایک طبقہ کابتایا گیا ہے۔ ایسا نہیں ہے، یہ پورے ہندوستان کے کسانوں کی تحریک تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago