جموں،23 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین اور دیگر دہشت گرد گروپوں سے وابستہ ٹیرر فنڈنگ معاملے کے سلسلے میں جموں اور کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپے جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع، شمالی کشمیر اور جموں کے کچھ علاقوں میں مارے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کی فنڈنگ کا معاملہ ہے اور این آئی اے کئی دہشت گرد گروپوں، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ جن لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، وہ پورے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو پھیلانے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث ہیں۔ اس سے قبل این آئی اے نے اس سلسلے میں متعدد ایف آئی آر درج کی تھیں۔ جمعہ کی کارروائی ان ایف آئی آر کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ۔