Categories: قومی

مرکزی کابینہ نے بھارت کے مسابقتی کمیشن اور جاپان فیئر ٹریڈ کمیشن کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) اور جاپان فیئر ٹریڈ کمیشن (جے ایف ٹی سی) کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق میمورنڈم (ایم او سی) کو منظوری دی

نئی دہلی،  9/جولائی2021

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مسابقتی قانون  اور پالیسی کے معاملے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے کے لئے بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) اور جاپان فیئر ٹریڈ کمیشن (جے ایف ٹی سی) کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق میمورنڈم (ایم او سی) کو منظوری دے دی ہے۔

اثر:

مذکورہ منظوری، ایم او سی سے متعلق ضروری اطلاعات کے لین دین کے ذریعے سی سی آئی کو جاپان کی اپنی ہم منصب مسابقتی ایجنسی کے تجربات و سبق سے سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا اہل بنائے گی، جس سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہی نہیں اس سے سی سی آئی کو مسابقتی قانون 2002 پر بہتر ڈھنگ سے عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ نتیجتاً صارفین بڑے پیمانے پر مستفید ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی مساوات اور شمولیت کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات:

اس کے تحت اطلاعات کے لین دین کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعاون، تجربات کو مشترک کرنے اور تنفیذی تعاون کے شعبوں میں صلاحیت سازی سے متعلق متعدد اقدامات کے ذریعے مسابقتی قانون اور پالیسی کے معاملے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے کا عمل بھی شامل کیا جائے گا۔

پس منظر:

مسابقتی قانون 2002 کی دفعہ 18 کے تحت سی سی آئی کو قانون کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے یا اپنے کاموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے مقصد سے کسی بھی ملک کی کسی بھی ایجنسی کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ یا بندوبست کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago