Categories: قومی

مرکزی وزیر داخلہ نے سمندری طوفان یاس کی تیاریوں کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سمندری طوفان یاس کے مدنظر تیاریوں کا جائزہ لینے کےلیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اڈیشہ، آندھراپردیش اور مغربی بنگال کے وزرااعلیٰ اور انڈمان نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔جناب امت شاہ نے سبھی متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سمندری طوفان یاس کے مدنظر ساحلی علاقوں میں کام کرنے والے لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر پہنچائے جانے کو یقینی بنائیں۔

وزیر داخلہ نے متعلقہ افسروں کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ ریاستوں کے ساتھ قریبی تال میل قائم کر کے کام کریں تاکہ زیادہ خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو بحفاظت منتقل کیا جا سکے۔ امور داخلہ کی وزارت صورت حال پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے متعلقہ ریاستوں کی سرکاروں، مرکزی انتظام والے علاقوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ قائم کر رکھا ہے۔

وزارت داخلہ سبھی ریاستوں کو پہلے ہی قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی فنڈ کی پہلی قسط جاری کر چکی ہے۔ اِدھر قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRFنے 99 ٹیمیں متعین کی ہیں جو کشتیوں، درخت کاٹنے والی مشینوں، ٹیلی کام آلات اور دیگر سازو سامان سے لیس ہیں۔ یہ ٹیمیں پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صورت حال سے نمٹنے کی خاطر معاونت کرے گی۔

اڈیشہ میں پرادیپ بندرگاہ اور بنگال میں شیاما پرساد بندرگاہ یاس طوفان سے نمٹنے کے لیے تیار

خلیج بنگال سے اٹھنے والے گردابی طوفان یاس سے نمٹنے کے لیے اڈیشہ کی پرادیپ بندرگاہ اور مغربی بنگال کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پاردیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہاکہ یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرادیپ بندرگاہ کے آس پاس نشیبی علاقوں سے دو ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی راحتی کیمپ میں منتقل کیا جارہا ہے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے راشن، تیار شدہ کھانا، پینے کا پانی، ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جارہا ہے۔

مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہازوں کو مناسب سیکورٹی کے ساتھ ڈیک میں ہی کھڑا کیا جارہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago