Categories: قومی

انسانیت کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاس تھی1971 کی جنگ: راجناتھ سنگھ

ڈی آر ڈی او نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' میں 'مستقبل کی تیاری' پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان اور بنگلہ دیش دو مختلف ممالک ہیں لیکن حقیقت میں دونوں کی ثقافت اور زبانیں مشترک ہیں۔ ساتھ ہی 1971 کی جنگ میں دونوں ملکوں کے’مکتی جانبازں‘ کا مقصد بھی یکساں  رہا ہے۔ اس انصاف کی جنگ کے نتیجے میں ایک نئی قوم 'بنگلہ دیش' نے جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ جنگ عام شہریوں کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کی تھی۔ یہ انسانیت کے تئیں ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرنے والی  جنگ تھی۔

وزارت دفاع کے آئیکونک ہفتہ میں منگل کے روز ڈی آر ڈی او کی طرف سے منعقدہ 'مستقبل کی تیاری' کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک طرف ڈی آر ڈی او 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے اور دوسری طرف سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی بیوی اور 11 دوسرے ہمارے ساتھ نہیں  ہیں۔ اس لیے اس تہوار کی خوشی کے ساتھ غم بھی ہے۔ 1971 کی جنگ کا مقصد شہریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تھا۔ یہ انسانیت کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو ظاہر کرنے کی جنگ تھی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں بھارت کی فتح دنیا کی تاریخ کی سب سے اہم فتح ثابت ہوئی۔ اس جنگ میں پاکستان نے اپنی ایک تہائی فوج، نصف بحریہ اور ایک چوتھائی فضائیہ کھو دی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر سال 16 دسمبر کو 'وجے دیوس' اور بنگلہ دیش 'بیجوئے دیبوس' مناتا ہے۔ 1971 میں آج کے دن پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج اور بنگلہ دیشی مجاہدین آزادی  مکتی واہنی جوائنٹ کمانڈ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ وزیردفاع نے کہا کہ بنگلہ دیشی رہنما شیخ مجیب الرحمان نے بنگالی عوام کو پاکستانی ظلم سے نجات دلانے کا بگل پھونکا تھا۔  وہاں کے لوگوں نے انہیں بے پناہ پیار اور احترام والے خطابات 'بنگ بندھو' اور ' بنگلہ دیش کے بابائے قوم'جیسے خطابات اور بے پناہ محبتوں سے نوازا۔

آج ہمارا ملک اپنی ترقی کی راہ پر بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہا ہے۔ فی الحال ڈی آرڈی اوموجودہ اور مستقبل کے خطرات کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہر روز ہم آئی ٹی، اے آئی اور روبوٹکس جیسی تکنیکی جنگ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔ اب ڈی آر ڈی او نہ صرف دفاعی تحقیق اور ترقی کے لیے خدمات فراہم کرے گا بلکہ نجی شعبوں کی اندرونی تحقیق اور ترقی کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago