قومی

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونے سے معیشت اور ماحولیات دونوں کو فائدہ: وزیراعظم

پی ایم نے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے پر  نکسلیوں کی تنقید کی

نئی دہلی، 23 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معیشت اور ماحولیات دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ شہری نکسل ازم اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عالمی اداروں کے بارے میں آگاہ کرتے  ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طریقہ کار میں تبدیلی لا کر ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد اجازت دی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے ایکتا نگر میں ماحولیات کے وزراء  کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔

ترقیاتی منصوبوں سے ماحولیاتی فوائد کی کچھ مثالیں دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ کس طرح  کاربن کے اخراج  میں کمی آئی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے پرگتی میدان میں بنائی گئی ٹنل سے کاربن کے اخراج میں سالانہ 13000 ٹن کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر سہولیات کے بغیر ملک کی ترقی اور اہل وطن کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ برسوں سے ماحولیاتی منظوری کے نام پر ملک میں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا۔ اس میں اربن نکسل اور ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عالمی اداروں کا بڑا ہاتھ تھا۔ وزیر اعظم نے سردار سروور ڈیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہرو کے دور میں شروع ہوا تھا لیکن ان شاطروں کی وجہ سے یہ ان کے دور میں مکمل ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago