نئی دہلی، 31 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان کے عوام نے پہلی بار بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔
آج ہر ہندوستانیوں کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور دنیا کا ہندوستان کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کے یہ 25 سال ہم سب کے لیے اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انتہا کو دکھانے کے لیے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا، ’’میری حکومت کے تقریباً نو سالوں میں ہندوستان کے لوگوں نے پہلی بار بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلییہ ہوئی ہے کہ آج ہر ہندوستانی کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور دنیا کاہندوستان کو دیکھنے کا نظریہ بدل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا واضح موقف ہے کہ کرپشن جمہوریت اور سماجی انصاف کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اسی لیے گزشتہ برسوں سے بدعنوانی کے خلاف مسلسل جنگ جاری ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نظام میں ایماندارکا احترام ہوگا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اس سیشن کے ذریعے میں اہل وطن سے اظہار تشکر کرتی ہوں کہ انہوں نے مسلسل دو بار ایک مستحکم حکومت کو منتخب کیا۔ میری حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا، پالیسی حکمت عملیمیں مکمل طور پر تبدیلی کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ امرت کال کا یہ 25 سالہ دور آزادی کی سنہری صدی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا دور ہے۔ یہ 25 سال ہم سب کے لئے اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…