جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے ترال میں گرینیڈ دھماکہ

آٹھ عام شہری زخمی، تلاشی کاروائی شروع

سری نگر، 02 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں مشتبہ دہشت گردوں نے ہفتے کو فورسز کے ایک بنکر کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ حملہ کیا جو نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ پڑا اور اس کے نتیجے میں آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ قصبہ کے بس اسٹینڈ میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کی ایک بکتر بند گاڑی پر گرینیڈ حملہ کیا ہے ، جو ایک زور داد دھماکے کے ساتھ بیچ سڑک پر پھٹ گیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے جن میں دو چھاپڑی فروش بھی شامل ہیں، اور سبھی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔جہاں سے چند زخمیوں کی حالت تشویشناک دیکھ کر ڈاکٹروں نے انہیں سری نگر کےلیے ریفر کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے دھماکے اور اس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی آپریشن شروع کیا تاکہ گرینیڈ پھینکنے والوں کو پکڑا جاسکے۔

غور طلب ہے کہ کشمیر کے نصف درجن علاقوں میں پچھلے چند روز سے فورسز پر دستی بم حملے کرکے پانچ فورسز کے جوان زخمی ہوچکے ہیں۔

جن میں سے ایک اے ایس آئی اور ایک سی آر پی ایف جوان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ان تمام واقعات کے بعد سری نگر اور باقی علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…