قومی

‘مسلم لڑکیوں کو پھنساو،ہم انہیں نوکریاں اور تحفظ دیں گے’سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک کا متنازع بیان

فروری 23 (انڈیا نیریٹو)

سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک جو کرناٹک میں اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں، نے ہندو نوجوانوں کو کھلا چیلنج کیا ہے کہ وہ لو جہاد کا بدلہ لینے کے لیے مسلم لڑکیوں کو پھنسائیں۔متھالک نے ایسا کرنے والوں کو تحفظ اور روزگاردینے کا وعدہ کیا ہے۔

ہماری لڑکیوں کا لو جہاد میں استحصال کیا جاتا ہے: متھالک

باگل کوٹ، کرناٹک،میں ایک بھیڑ میں تقریر کرتے ہوئے پرمود متھالک نے کہا کہ ‘حالات آج بھی جوں کے توں ہیں، ہماری لڑکیوں کا لو جہاد میں استحصال کیا جاتا ہے، ملک بھر میں ہزاروں لڑکیوں کو  محبت کے نام پر دھوکہ دیا جاتا  ہے، ہمیں انہیں خبردار کرنا چاہیے’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرمود متھالک کا کہنا تھا کہ ‘ہم لڑکیوں کو لالچ دینا بھی جانتے ہیں، میں یہاں کے نوجوانوں کو بلانا چاہتا ہوں، اگر ہم ایک ہندو لڑکی کو کھو دیں تو دس مسلم لڑکیوں کو پھنسائیں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو شری رام’ سینا آپ کی ذمہ داری لے گی اور ہر طرح کی سیکورٹی اور روزگار فراہم کرے گی’ الزام ہے کہ پرمود متھالک ایک بنیاد پرست دائیں بازو کی تنظیم چلاتے ہیں اور اکثر اپنے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

بی جے پی جو صرف ان کی حمایت سے اقتدار میں آئی ہے:پرمود متھالک

شری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک نے چند ماہ قبل ہی کہا تھا کہ وہ اور 25 ‘بنیاد پرست’ ہندو پرست کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات آزاد امیدواروں کے طور پر لڑیں گے۔انھوں نے حکمراں بی جے پی پر الزام لگایا کہ بی جے پی جو صرف ان کی حمایت سے اقتدار میں آئی ہے۔ ہندو، ہندو برادری اور ہندوتوا کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ کرناٹک میں بنیاد پرست ہندوؤں نے 2023 کے اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago