Categories: قومی

تقسیم کے دوران الگ ہوئے دو بھائی، 74 سال بعد کرتار پور میں ملے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسلام آباد۔13 جنوری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سال 1947 میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے دوران الگ ہونے والے دو بھائی کرتار پور میں 74 سال بعد دوبارہ مل گئے۔ مقامی میڈیا نے آج  یہ رپورٹ کیا ہے۔دو بھائیوں کے بظاہر جذباتی ملاپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔ دی نیوز انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے فیصل آباد کے رہنے والے صدیق نے بڑے بھائی حبیب سے ملاقات کی جو کہ کرتارپور کوریڈور کے ذریعے ہندوستان کے پنجاب کے علاقے پھولنوال سے کرتارپور پہنچے تھے جو پاکستان میں گوردوارہ دربار صاحب کو ہندوستان کی سرحد سے ملاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
  تقسیم کے وقت  وہ  دونوں بھائی شیر خوار تھے جب ان کا خاندان تقسیم ہو گیا اور اس کے بڑے بھائی حبیب  ہندوستان میں پلے بڑھے۔74سال بعد  جب دونوں بھائی ملے تو  وہ  اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایک دوسرے سے گلے مل کر اور یادیں تازہ کرتے ہوئے خوشی کے آنسو   بہانے لگے۔ ملاقات کے دوران، حبیب نے کرتار پور کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ راہداری نے انہیں اپنے بھائی سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے میں مدد کی۔ دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو بتایا کہ وہ راہداری کے ذریعے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 دریں اثنا، سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں سے بھرا ہوا تھا جنہوں نے دو بھائیوں  کے دوبارہ  ملاپ کی دل  کو  چھوتی ویڈیو دیکھی۔ رپورٹس کے حوالے سے بھائیوں نے کرتارپور کوریڈور کھولنے پر دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا جنہیں بھارت اور  پاکستان  نے کرتارپور تک بغیر ویزا سفر کی سہولت فراہم کی۔ ایک بڑے فیصلے میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوستانی حکومت نے نومبر 2019 میں کرتار  پور کوریڈور کو  دوبارہ کھولنے کا  تاریخی  فیصلہ کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago