Urdu News

پرکاش سنگھ بادل کی رحلت پر عقیدت کیلئے دو روزہ سرکاری سوگ

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ جناب پرکاش سنگھ بادل کی رحلت

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ جناب پرکاش سنگھ بادل کی رحلت پر 26 اور 27 اپریل کو اُن سے اظہارِ عقیدت کیلئے دو روزہ سرکاری سوگ

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ جناب پرکاش سنگھ بادل کا 25 اپریل 2023 کو انتقال ہو گیا۔ آنجہانی  سنگھ کے  احترام میں  حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک  بھر میں 26 اور 27 اپریل 2023 کو دو دن کے لئے  ریاستی سوگ منایا جائے گا۔

سوگ کے دور ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم آدھا لہرایا جائے گا، جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور ان دو دنوں میں کوئی سرکاری تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔

 صدر جمہوریہ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے بادل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بادل کی موت پر مرکزی حکومت نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 95 سالہ بادل نے منگل کو موہالی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا- پرکاش سنگھ بادل آزادی کے بعد سے سب سے بڑے سیاسی قدآوروں میں سے ایک تھے۔ ان کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ نے بادل کی موت کو قوم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اسے ذاتی نقصان قرار دیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف پنجاب کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی بلکہ ملک کی ترقی میں بھی بہت زیادہ تعاون کیا۔

تعزیت کرنے والوں میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر بنواری لال پروہت، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر شامل ہیں

Recommended