کشمیر کے پلوامہ میں جیش محمد دہشت گردوں کے دومعاون گرفتار

سری نگر، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پولیس نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ میں جیش محمد سے وابستہ دہشت گردوں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ترال اور پانپور علاقے میں عمل میں لائی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان ترال اور پانپور میں دہشت گردوں کو پناہ وغیرہ فراہم کرتے تھے، اور ان کے لیے ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے تھے۔گرفتار شدگان کی شناخت بلال احمد چوپان ساکن واگڑ ترال اور مرسلین بشیر شیخ ساکن چھتلم پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس تھانہ ترال اور پانپور میں ایف آئی آر نمبرات96اور90کے تحت کیس درج کرکے آگے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…