Categories: قومی

ٹو پلس ٹو مذاکرات: بھارت نے نام لیے بغیر چین کی تجاوزات کی کوششوں کا کیاذکر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت اور روس کے درمیان پیر کودفاع اور وزرائے خارجہ کی سطح پر’ٹو پلس ٹو‘ بات چیت کے دوران بھارت نے ملک کی شمالی سرحدوں پر’افواج جمع کرنے‘ اور پڑوس سے ’غیر اشتعال انگیز دراندازی کی کوششوں‘ کا خصوصی ذکر کیا۔ چین کا نام لیے بغیر وزیر دفاع نے اپنے ابتدائی گفتگومیں زور دیا کہ بھارت مضبوط سیاسی ارادے اور عوام کی موروثی صلاحیت کے ساتھ ہر چیلنج پر قابو پائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت اور روس کے درمیان پیر کو دفاع اور وزیر خارجہ کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس بات چیت میں بھارت کی طرف سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حصہ لیا۔ روس کی جانب سے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور وزیر سرگئی شوئیگو نے شرکت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس کے ساتھ دفاع اور وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات میں پہلی بار دونوں ممالک کے وزراء نے اپنے ابتدائی باتیں رکھیں۔ افتتاحی بیان میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کو 2020 کے موسم گرما کے آغاز سے ہی بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جیسے کہ وبائی بیماری، پڑوس میں غیر معمولی فوج اور ہتھیاروں کا جمع ہونا اور شمالی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت۔بھارت کی توقعات کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں روس بھارت کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بننے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی تکنیکی اور جدید تحقیقی تعاون کے ساتھ دفاعی سازوسامان کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کرے، تاکہ بھارت خود انحصاری حاصل کر سکے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت نے وسطی ایشیا اور بحر ہند کے خطے میں روس کے ساتھ مزید بہتر تعلقات کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات حالیہ دنوں میں بے مثال طریقے سے بڑھے ہیں۔ اپنے ماسکو دورے کو یاد کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ انہیں دو بار ماسکو اور ایک بار دوشنبہ جانے کا موقع ملا۔اس دوران روس کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن میں ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مستقبل میں دفاعی تعاون کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی ایجنسیاں باہمی اعتماد کو بڑھانے اور دنیا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago