Categories: قومی

کولگام کے منز گام میں جموں و کشمیر پولیس پردہشت پسندوں کاحملہ دو پولیس جوان زخمی

وسیع علاقہ محاصرے میں حملہ آواروں کی تلاش بڑے پیمانے پرجاری

جنوبی کشمیر میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب گشت کرنے والی پولیس پارٹی پردہشت پسندوں نے گھات لگاکرحملہ کیاجس کے نتیجے میں جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکارزخمی ہوئے جنہیں نزدیکی اسپتال سے مزیدعلاج کے لئے سرینگر منتقل کیاگیا،دہشت پسندوں کی جانب سے حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسزکے اعلیٰ حکام جائے واقعہ پرپہنچ گئے پولیس وفورسزنے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔

نمائندے کے مطابق کولگام میں دہشت پسندوں نے گشت کرنے والی پولیس پارٹی پرحملہ کیا۔ دہشت پسندوں کے حملے میں جموں و کشمیر پولیس کے دو جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجے کے لئے اسپتال پہنچا دیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پڑی کے بعدانہیں مزید علاج کے خاطر سرینگرمنتقل کیا۔دہشت پسندوں کی جانب سے پولیس پارٹی پرحملے اوردوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسزکے اعلیٰ حکام جائے واقعہ پرپہنچ گئے صورت حال کاجائزہ لیا پولیس وفورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کربڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی، تاہم کسی کے گرفتارہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔

ادھرپانچ عام شہریوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بعد وادی بھر میں پولیس فورسزکوریڈالرٹ کردیاگیا جگہ جگہ پرشہروں قصبوں میں پولیس وفورسزکی جانب سے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی تھی، پولیس وفورسزکی جانب سے موٹرسائیکلوں، سکوٹیوں، مال مسافراورنجی گاڑیوں کی تلاشی مسافروں کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈ چک کئے جارہے تھے۔ وادی بھر میں سخت ترین تلاشی کارروائیوں کی وجہ سے لوگوں کومشکلوں کابھی سامنا کرنا پڑ رہاہے پولیس وفورسزکی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نقل وحرکت پرکڑی نظررکھی جارہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago