Categories: قومی

اودھم پور فوجی ہیلی کاپٹرحادثہ، حادثے میں زخمی پائلٹ کی حالت کے بارے میں جانئے تفصیلات

اودھم پور  فوجی ہیلی کاپٹرحادثہ، حادثے میں  زخمی پائلٹ کی حالت کے بارے میں جانئے تفصیلات

جموں،21 ستمبر

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کے دو پائلٹ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے دو پائلٹ زخمی ہو گئے ہیں۔

بتایاجا رہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی  نازک بتائی جا رہی ہے۔ضلع مجسٹریٹ اودھم پور اندو چب نے  ذرائع  کو بتایا کہ ہم حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں کہ یہ حادثہ کیسے ہوا؟ کہاں پر تکنیکی مسائل پیدا ہوئے؟ لیکن یہ حادثہ ایک بڑا حادثہ ہے۔

اودھم پور- ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور راحت بچاؤ ٹیم کو جائے  حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔واضح ہوکہ  تین اگست کو ضلع کٹھوعہ کے بھسولی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago