داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے ہماچل پردیش کو عبوری ریلیف کے طور پر سال 2024-2023 کے لیے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے مرکزی حصہ کی دوسری قسط. کی پیشگی ریلیز کو منظوری دے دی . جو 180.40 کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔ اس ریاست کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے مرکزی حکومت نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے 10 جولائی 2023 کو مرکزی حصہ کی پہلی قسط 180.40 کروڑ روپے ہماچل پردیش کو جاری کر چكی ہے۔ اس كی نوعیت فوری امدادی اقدامات كی ہے۔ فنڈ کے اجراء سے ریاستی. حکومت کو موجودہ مانسون سیزن کے دوران متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔
سیلاب، بادل پھٹنے اور تودے گرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند نے ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کو تمام ضروری لاجسٹکس. اور مالی امداد فراہم کر دی ہے تاکہ صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
قومی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کی 11 ٹیموں کے ساتھ بچاو كشتیوں اور دیگر ضروری آلات کی بچاو كاری کے لیے تعیناتی کی گءی ہے۔ ایك نیم فوجی دستہ اور 205 آرمی ایوی ایشن اسکواڈرن کے ایك کالم کی شہریوں. كے انخلاء کے لیے پاونٹا صاحب میں تعیناتی کی گءی ہے۔ انخلاء کے مشن کے لیے دو ایم آءی-17 وی 5 ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کی طرف سے حالات كے رخ پر كیے جانے والے. امدادی کاموں کا بر سر موقع جائزہ لینے کے لئے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم بھی تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیم 17 جولائی 2023 کو اپنا میدانی دورہ شروع کرے گی۔
مرکزی حکومت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سال 2024-2023 کے دوران 27 ریاستوں کو ریاستی . فنڈ کے مرکزی حصہ کے طور پر پہلے ہی 10,031.20 کروڑ روپے جاری کر چکی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…