Categories: قومی
امت شاہ نئی دہلی میں دیہی کوآپریٹیو بینکوں کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16px;">مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ بحیثیت مہمانِ خصوصی کل نئی دہلی میں وزارت تعاون اور نیشنل فیڈریشن آف اسٹیٹ کوآپریٹو بینکس (نفسکوب) کے زیر اہتمام دیہی کوآپریٹو بینکوں کی ایک روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ تعاون کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تعاون کی وزارت کے سکریٹری جناب گیانیش کمار، نفسکوب کے چیئرمین کونڈورو رویندر راؤ اور نفسکوب کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب بھیما سُبرامنیم بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت زراعت اور دیہی علاقوں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اور جیسے جیسے زراعت کے بنیادی ڈھانچے میں حکومت کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کوآپریٹیو اداروں کا کردار اور صلاحیت بھی اضافہ پذیر ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہندوستان میں قلیل مدتی کوآپریٹو کریڈٹ ڈھانچہ 34 اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں، 351 ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں اور 96,575 بنیادی زرعی قرضہ جاتی انجمنوں (پی اے سی ایس) پر مشتمل ہے۔ ریاستی کوآپریٹو بینکوں کی نیشنل فیڈریشن 19 مئی 1964 کو قائم کی گئی تھی جس کا وسیع مقصد ریاستی اور مرکزی کوآپریٹو بینکوں کے کام کو آسان بنانا اور قلیل مدتی کوآپریٹو کریڈٹ ڈھانچے کی ترقی ہے۔ نفسکوب اپنے اراکین اور ان کے ملحقہ/حصص داروں/مالکان کو اپنی کامیابیوں کو سامنے لانے، اپنے خدشات پر توجہ دینے اور اپنے مفادات کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ مجلس فراہم کرتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مرکزی وزیر برائے امور داخلہ و تعاون جناب امت شاہ بعض ریاستی کوآپریٹو بینکوں/ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں (ڈی سی سی بی ایس)/پی اے سی ایس کو پرفارمنس ایوارڈز بھی پیش کریں گے اور 100 سال کی خدمات کے لیے چند مختصر مدتی قرض دینے والے کوآپریٹو کریڈٹ اداروں کو نوازیں گے۔ کانفرنس کے دیگر شرکا میں این سی یو آئی کے صدر جناب دلیپ سنگھانی، آئی سی اے-اے پی کے صدر، کے آر آئی بی ایچ چی او کے چیئرمین ڈاکٹر چندر پال سنگھ یادو، نفیڈ کے چیئرمین ڈاکٹر بیجندر سنگھ اور تعاون کی وزارت کے سینئر افسران شامل ہوں گے
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago