Categories: قومی

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرعالمی یوم سائیکل کے موقع پر ملک گیر پروگراموں کی شروعات کریں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آزادی  کا امرت مہوتسو  – انڈیا  @75 کی تقریب کے حصے کے طورپر امور نوجوان  اور کھیلوں کی وزارت تین جون 2022 کو  ملک بھر میں  عالمی یوم سائیکل کا انعقاد کررہی ہے۔ 12 مارچ  2021 کو  آزادی کا امرت مہوتسو  کی تعارفی تقریب کے دوران   ہندوستان کے وزیر اعظم  جناب نرنیدر مودی کی افتتاحی تقریر سے ترغیب لیتے ہوئے امور نوجوان اور کھیلوں کی وزارت نے   ایکشنز  اور ریزولس 75@  کے ستون کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن  کا  تصور پیش کیا۔3 جون  2022 کو عالمی  یوم سائیکل کے ایک حصے کے طورپر امور نوجوان کا محکمہ اپنے دو اہم  نوجوان  تنظیموں  جیسے نہرو  یووا کیندر سنگٹھن ( این وائی کے ایس ) اور قومی خدمات اسکیم  ( این ایس ایس ) کی مدد سے  دلی میں  عالمی یوم سائیکل کی شروعات ،  35 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں میں سائیکل ریلیاں  ملک بھر کے  75 معروف مقامات   اور ملک کے تمام بلاکوں  میں   بہ یک وقت  4  اہم سرگرمیاں   انجام دینے والا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  3 جون 2022 کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ملک گیر پروگراموں کی شروعات کریں گے ،جس کے دوران مرکزی وزیر 750  نوجوان سائیکل سواروں کے ساتھ  7.5 کلومیٹر مسافت کا فاصلہ  طے کریں گے۔اس کے علاوہ  این وائی  کے ایس کی جانب سے  35 ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں  اور ملک بھر میں  75 معروف مقامات  پر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جس کے دوران  75 شرکاء 7.5 کلومیٹر  کا فاصلہ  طے کریں گے۔ اس کے علاوہ   نہرو یووا کیندر سنگٹھن   اپنے نوجوان رضا کاروں اور نوجوان کلبس کے ممبران کی مددسے  رضاکارانہ بنیاد پر ملک کے تمام علاقوں کے اندر  ان سائیکل ریلیوں  میں   حصہ لے رہا ہے۔اسی طرح  3  جون  2022  کو عالمی یوم سائیکل کے موقع پر ملک بھر میں سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ اس  پہل کے ذریعہ  ایک ہی دن میں  1.29 لاکھ نوجوان سائیکل سواروں    کی اس شرکت سے 9.68 لاکھ کلومیٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago