Urdu News

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرعالمی یوم سائیکل کے موقع پر ملک گیر پروگراموں کی شروعات کریں گے

جناب انوراگ ٹھاکر نے ہماچل پردیش میں ہاف میراتھن کے فاتحین کو انعام سے نوازا

آزادی  کا امرت مہوتسو  – انڈیا  @75 کی تقریب کے حصے کے طورپر امور نوجوان  اور کھیلوں کی وزارت تین جون 2022 کو  ملک بھر میں  عالمی یوم سائیکل کا انعقاد کررہی ہے۔ 12 مارچ  2021 کو  آزادی کا امرت مہوتسو  کی تعارفی تقریب کے دوران   ہندوستان کے وزیر اعظم  جناب نرنیدر مودی کی افتتاحی تقریر سے ترغیب لیتے ہوئے امور نوجوان اور کھیلوں کی وزارت نے   ایکشنز  اور ریزولس 75@  کے ستون کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن  کا  تصور پیش کیا۔3 جون  2022 کو عالمی  یوم سائیکل کے ایک حصے کے طورپر امور نوجوان کا محکمہ اپنے دو اہم  نوجوان  تنظیموں  جیسے نہرو  یووا کیندر سنگٹھن ( این وائی کے ایس ) اور قومی خدمات اسکیم  ( این ایس ایس ) کی مدد سے  دلی میں  عالمی یوم سائیکل کی شروعات ،  35 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں میں سائیکل ریلیاں  ملک بھر کے  75 معروف مقامات   اور ملک کے تمام بلاکوں  میں   بہ یک وقت  4  اہم سرگرمیاں   انجام دینے والا ہے۔

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  3 جون 2022 کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ملک گیر پروگراموں کی شروعات کریں گے ،جس کے دوران مرکزی وزیر 750  نوجوان سائیکل سواروں کے ساتھ  7.5 کلومیٹر مسافت کا فاصلہ  طے کریں گے۔اس کے علاوہ  این وائی  کے ایس کی جانب سے  35 ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں  اور ملک بھر میں  75 معروف مقامات  پر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جس کے دوران  75 شرکاء 7.5 کلومیٹر  کا فاصلہ  طے کریں گے۔ اس کے علاوہ   نہرو یووا کیندر سنگٹھن   اپنے نوجوان رضا کاروں اور نوجوان کلبس کے ممبران کی مددسے  رضاکارانہ بنیاد پر ملک کے تمام علاقوں کے اندر  ان سائیکل ریلیوں  میں   حصہ لے رہا ہے۔اسی طرح  3  جون  2022  کو عالمی یوم سائیکل کے موقع پر ملک بھر میں سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ اس  پہل کے ذریعہ  ایک ہی دن میں  1.29 لاکھ نوجوان سائیکل سواروں    کی اس شرکت سے 9.68 لاکھ کلومیٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔

Recommended