Categories: قومی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں وکشمیر میں کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے لائے گئے نئے زرعی اور کاشتکاری اصلاحات کی خصوصیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، بچولیوں کے ذریعے فصل اور اس کی فروخت کیلئے بندوبست کرنے کا ذمہ لینے کا پہلے کا نظام لگ بھگ دو دہائی پہلے تک موزوں رہا ہوگا، لیکن آج کا کسان جوان، تعلیم یافتہ، اچھی جانکاری رکھنے والا اور مختلف رابطوں سے جڑا ہوا ہے، اس لے وہ اپنا خریدار چننے کے متبادل کا استعمال کرنے میں خود اہل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دوہرایا کہ آج کا کسان حقیقت میں ایک زرعی ٹیکنوکریٹ ہے جس میں کسی کمپیوٹر پر بیٹھ کر یہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہے کہ آگے آنے والے سیزن میں کس فصل کی بوائی اس کے لئے زیادہ مفید اور منافع بخش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کسانوں کے پاس آن لائن طریقے سے اس کی کھوج کرنے کی صلاحیت ہے کہ ملک بھر میں کسے فصل بیچنا اس کے لئے بہترمتبادل ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج کے نوجوان زرعی ٹیکنوکریٹس کے  پاس جس قسم کے ذرائع اور مواقع دستیاب ہیں، اسے دیکھتے ہوئے ہمیں اس کا کوئی حق نہیں ہے کہ ہم انہیں دیگر ٹیکنوکریٹس اور صنعت کاروں کے پاس دستیاب مواقع سے محروم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے زرعی سیکٹر کی ایک بڑی تضاد کی اصلاح کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس خدشے کو دور کرتے ہوئے کہ بڑے کاروباری گھرانے زراعت پر قبضہ کرلیں گے اور کسانوں کی آراضی کو جبراً لے لیں گے، کہا کہ نئے قانون میں سبھی قسم کے تحفظات یقینی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام  لگایا کہ اتنا زیادہ ہنگامہ پیشہ ور مظاہرہ کرنے والوں کے ذریعے کیا جارہا ہے جنہیں کھیتی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس بات چیت کا انعقاد بی جے پی کی کٹھوعہ اکائی کے ضلع صدر رگھونند سنگھ کی قیادت میں کیا گیا تھا۔ اس میں جن لوگوں نے حصہ لیا، ان میں کسان سبھاش سنگھ،  نر سنگھ اور دلباغ اور سرپنچ وکرم سنگھ ، دیوان سنگھ، بنٹو  اور دیگر لوگ شامل تھے۔ مقامی کارکن وکّی شرما، محترمہ سیما اور جھنڈا سنگھ نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago