Categories: قومی
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صحت پر دوسری قومی گڈ گورننس ویبینار سیریز سے خطاب کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کی وزارت؛ وزیر اعظم کے دفتر اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بہترین طرز حکمرانی اختراعی خیالات سے حاصل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا، سرکاری ملازمین کو ان اختراعی خیالات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جن میں پائیداری ہو اور جن کا استعمال بہترین طرز حکمرانی کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صحت پر دوسری نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، 21 اپریل 2022 کو سول سروسز ڈے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈی اے آر پی جی کو اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک اگلے 12 مہینوں کے لیے ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنس منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صحت اور بنیادی طور پر گجرات کی قبائلی آبادی میں ”سکیل سیل انیمیا کنٹرول پروگرام“ کے موضوع پر موجودہ ویبینار میں خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک جینیاتی خون کی خرابی ہے جس کے لیے معاشرے میں بیداری کی عام کمی ہے اور انھوں نے اس کا پتہ لگانے کے لیے جامع اسکریننگ کا مطالبہ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا، یہ حکومت کے مختلف محکموں اور مختلف این جی اوز کے درمیان مختلف سرگرمیوں کو یکجا کرنے کی ایک مثال ہے تاکہ سکیل سیل انیمیا کے بوجھ کو کم کرنے کے پروگرام کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے، اور اس کے ذریعے پیداواریت، لمبی عمر اور معیار زندگی میں اضافہ ہو سکے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">چتور گڑھ، حکومت راجستھان میں ادویات کو سستی بنانے کے لیے صحت کے شعبے میں وزیر اعظم کے ایک اور ایوارڈ یافتہ اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ضلع وار کم قیمت ادویات کی دکانوں (مناسب قیمت کی دکانوں) کے قیام، ادویات کو زیادہ سستی اور لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے اور ان کے مکمل علاج کو یقینی بنانے کے لیے اچھی حکمرانی کی پہل کی بھی ایک مثال ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، جناب وی سرینیواس نے کہا کہ گڈ گورننس کے اقدامات کے تحت مختلف موضوعات پر 13 ویبینار منعقد کیے جائیں گے جنھیں 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ سالوں میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ قومی ویبینار کے لیے منتخب کیے گئے موضوعات میں صحت، تعلیم، ماحولیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ترجیحی پروگرام، جل/واٹر مینجمنٹ وغیرہ جیسے متعدد شعبوں کا احاطہ کرنے کی تجویز ہے۔ اس سلسلے کا پہلا ویبینار 28 اپریل 2022 کو ’سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے میں وزیر اعظم کے ایوارڈ یافتہ اقدامات‘ کے موضوع پر منعقد ہوا تھا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ریاست کے اے آر سکریٹریز، ڈسٹرکٹ کلکٹرس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز/پرنسپل سیکریٹریز/صحت اور خاندانی بہبود کے سیکریٹریز، ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹرز، تمام اضلاع کے پرنسپل میڈیکل آفیسرز/ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی فیکلٹیز اور پورے ہندوستان میں اس کی شاخوں نے عملی طور پر اس تقریب میں شمولیت اختیار کی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago