دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ کا فروغ اب ہندوستان میں اپنی مدد آپ گروپوں کی تحریک تک پہنچ گیا ہے۔مرکزی وزیر گری راج
پرگتی میدان ، نئی دہلی میں سرس آجیوکا میلہ 2022 کا افتتاح کرنے کے بعد جناب سنگھ نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت کو تین ریاستوں سے دستکاری کے شعبوں میں اسٹارٹ اپس شروع کرنے کے لئے ساٹھ ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2015 میں لال قلعہ کی فصیل سے اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز کیا تھا اور 2014 میں چار سو اسٹارٹ اپس کے مقابلے اب ملک میں 80 ہزار اسٹارٹ اپس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اعتبار سے ہندوستان دنیا میں تیسرے مقام پر ہے اور ملک کی سو سے زیادہ یونیکورن کام کررہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جلد ہی دیدیاں (اپنی مدد گروپوں کی خاتون ارکان ) خود اپنے اسٹارٹ اپس چلارہی ہوں گی کیونکہ ان کی وزارت ان کی تجاویز پر سرگرمی سے غور کررہی ہے۔
ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم مشن کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 میں سیلف ہیلپ گروپوں کے 2.35 کروڑ ارکان تھے، جبکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں جناب مودی کی عملی مدد کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر تقریبا نو کروڑ ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2024 تک یہ تعداد دس کروڑ کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ ایم ایس ایم ای کے وزیر تھے تو کھادی کی فروخت تقریبا آٹھ ہزار کروڑ روپے تھی جو کہ وزیر اعظم کی اس اپیل کے بعد بڑھ کر ایک لاکھ کروڑ پر پہنچ گئی کہ کم از کم ایک کھادی سامان خریدا جائے۔
دیہی ترقی کے وزیر نے مطلع کیا کہ این آر ایل ایم دیہی ایس ایچ جی خواتین کے چلائے جانے والے کاروباروں میں مدد کے لئے متعدد اقدامات کررہا ہے، جو کھانے پینے کی اشیاء ، دستکاری یا ہینڈ لوم میں لگی ہوئی ہیں۔ پیداوار کرنے والوں کو منڈی سے جوڑنے کے لئے این آر ایل ایم اور ایس آر ایل ایم ایس نے اپنی مدد آپ گروپوں اور ارکان سے صحت بخش مصنوعات کو کئی طریقوں سے مارکیٹ تک پہنچانے کے اقدامات کئے ہیں جن سرس گیلری ، ریاستوں کے خصوصی مراکز، ای کامرس پلیٹ فارم شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب چند لکھ پتی دیدیاں کروڑ پتی دیدی بن جائیں گی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی آتم نربھر مہم کا ذکر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں کی بہترین اشیاء آج غیر ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔
دیہی ترقی کی وزارت میں سکریٹر جناب نگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں میں آٹھ کروڑ 62 لاکھ کے قریب خواتین ارکان ہیں اور یہ لوگ 97 فی صد بلاکوں میں سرگرم ہیں جبکہ 85 فیصد وزارت کے نیٹ ورک سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…