جل شکتی کی وزارت کے ماتحت ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) .سووَچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت 19نومبر 2022 کو عالمی یوم بیت الخلاء منانے .کی غرض سے دیہی بھارت میں ’سووَچھتا دوڑ‘ کا اہتمام کر رہا ہے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گرام پنچایت (جی پی)کی سطح پر ’’سووَچھتا دوڑ‘‘ کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس دوڑ میں مقامی سورماؤں، سووَچھتا گرہی. آشا کارکنان، رضاکاران، نوجوان، اسکولی بچوں اور مقامی دیہی فنکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں میں شرکت کے لیے جوش وجذبہ پیدا کرنے کی غرض سے ’’دوڑ‘‘ کا آغاز کرنے کے لیے منتخبہ نمائندگان/کھیل کود سے وابستہ شخصیات/ معروف شخصیات/ معروف مقامی شخصیات کو مدعو کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔
’’دوڑ‘‘ کے آغاز کے وقت تمام شرکاء کے ذریعہ ’صفائی ستھرائی کا عزم‘لینے. ’’دوڑ‘‘ کے آغاز اور اختتام کے پورے راستے میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر اور / یا گرام پنچایت کے دفتر میں، سووَچھ بھارت مشن. (دیہی)مرحلہ 2 سے. متعلق بینرس، پوسٹرس، نعرے اور دیگر آؤٹ ڈور. آئی ای سی مواد کی نمائش؛ ہلکا پھلکا ناشتہ، میڈیکل کٹس، ٹی-شرٹس، دوڑ میں حصہ لینے کی سند کی فراہمی. ، ان سب امور کی انجام دہی گرام پنچایتوں کے ذریعہ کی جانی چاہئے . اور ان تمام تر امور کے بارے میں ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلع کیا جا چکا ہے۔
سووَچھتا دوڑ سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے. این آئی سی کے ساتھ مل کر ایک کلی طور پر وقف ای-ماڈیول تیار کیا ہے۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ’’دوڑ ‘‘ کے مقام کے بارے میں معلومات اپلوڈ کریں گے. معروف شخصیات فلیگنگ /دوڑ میں حصہ لیں گی. دوڑ میں حصہ لینے والے افراد. اور تصاویر اور تقریب کی مختصر تفصیلات بھی اضلاع سے حاصل کی گئی تھیں۔’’دوڑ‘‘ سے متعلق نوٹیفکیشن سمیت ایس بی ایم. – جی آئی ای سی مواصلاتی مواد کی سافٹ کاپی کیو آر کوڈ کے توسط سے .ریاستوں کو فراہم کرائی گئی. جسے 17 نومبر 2022 کو ریاستوں اور مرکز کے. زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تیاری سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ میں ساجھا کیا گیا۔
2013 سے ہر سال منایا جانے والا یہ دن بیت الخلاؤں اور صفائی ستھرائی تک رسائی سے محروم زندگی بسر. کرنے والے افراد کے لیے بیداری میں اضافہ کرنے کے مقصد سے منایا جاتا ہے۔ 2022 کے لیے موضوع ہے. ’’پوشیدہ کو نمایاں کرنا‘‘ اور اس کے تحت اس امر پر روشنی ڈالی جا رہی ہے. کہ کیسے غیر مناسب صفائی ستھرائی نظام کی وجہ سے انسانی فضلہ ندیوں .، جھیلوں اور مٹی میں مل کر زیر زمین آبی وسائل کو آلودہ کر رہا ہے۔ یہ مسئلہ بظاہر تو پوشیدہ ہے، کیونکہ پانی زیر زمین آلودہ ہوتاہے۔ یہ خصوصی دن عالمی صفائی ستھرائی بحران سے نمٹنے .اور ہمہ گیر ترقیاتی ہدف (ایس ڈی جی) 6.2 : صفائی ستھرائی. اور 2030 تک سب کے لیے پانی . کی حصولیابی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگرکرنے کے بارے میں ہے۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے سبھی کو 13 سے 15 اگست 2022 تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…