Categories: قومی

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ڈوڈہ میں پچیس قومی شاہراہوں کا سنگِ بنیاد رکھا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نتن گڈکری نے ڈوڈہ میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع کے لئے 11،723 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے 25 ہائی وے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔وزیر موصوف نے انڑ اسٹیٹ روڈ بھدرواہ چمبا روڈ،کشتواڑ دچھن،وائلو ٹنل،سْدھما دیو کھلینی ٹنل و اپروچ روڈ،پریم نگر ٹھاٹھری،بھنڈار کوٹ،و دیگر کئی سڑکوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کابینہ وزیر نتن گڈکری نے بتایاکہ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اْس کو دیکھنے،سمجھنے کا اْن کو موقع ملا ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ امریکہ اچھا اس لئے ہوا کہ وہاں کے روڈ اچھے ہوئے۔وزیر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اِن روڈ پروجیکٹ کی تکیمل سے دنیا بھر سے یہاں سیاحوں کی آمد ہو گی۔اور جموں و کشمیر میں سیاحت،صنعت کو فروغ دینا لازمی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ سیاحت کے لیے چار چیزوں کا ہونا لازمی ہے۔جس میں پانی،بجلی،روڈ،کنکٹویٹی کمیونیکیشن،شامل ہیں۔جو جموں و کشمیر میں ہائے وے بننے کے بعد پوری ہو جائیں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اْنہوں نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت کے نقطہ نظر سے کام کر رہے ہیں۔اور جموں و کشمیر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اْنہوں نے ٹنل کی تعمیر کو ترجیح دی۔کیونکہ اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے۔ٹنل کی تعمیر سے ایک تو سفر محفوظ ہو گا ساتھ ہی ماحولیات کو بھی نقصان نہیں ہو گا۔ملک بھر میں بننے والے ٹنلوں میں سے پچاس فیصدی ٹنل جموں وکشمیر میں بن رہے ہیں۔اس کے بعد وہ دو سال کے اندر ایک لاکھ کروڑ کا کام کریں گے۔اور مزید ٹنلوں پر کام جاری ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ اور جگل کشور شرما نے مسلسل اْن کو جموں و کشمیر میں ترقی کے لئے مدعو کیا اس لئے وہ ڈوڈہ آکر اِن پروجیکٹس کا افتتاح کر رہے ہیں۔دو سال کے اندر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کام مکمل ہو جائے گا۔اور سفر گھٹ کر محض چار گھنٹوں کا باقی رہ جائے گا۔اس کے علاوہ وادی کشمیر کے لئے بھج کہی پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔جس میں نو کلو میٹر طویل چنینی ناشری ٹنل شامل ہے جس کو مکمل کرکے ڈاکٹر شامہ پرساد مکھرجی کے نام سے منسوب کیا گیا۔جنہوں نے جموں وکشمیر کے لئے قربانی دی تھی۔ناشری تا بانہال تک مارچ تک کام مکمل ہو جائے گا۔سدھما دیو کھلینی شاہراہ بھی اگلے سال تک مکمل ہو جائے گی۔دہلی کٹرہ کے لئے ایکسپرس ہائی وے بنانے کا منصوبہ جلد تیار کیا جا رہا ہے۔اور آنے والے دو مہینوں میں کام شروع ہو جائے گا۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ڈوڈہ کے سیاسی لیڈران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اْن کو گزشتہ ستر سالوں کا جواب دینا پڑے گا۔اْنہوں نے اپنے گھروں تک سڑک کو نہیں پہنچایا۔اب وہی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اگر اْن رتی بھر ضمیر نہیں ہے جن کو کچھ ہو کہ بھی کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔جو سہولیات وہ استعمال کر رہے ہیں۔ اْن کے ہونے کو ہی وہ تسلیم نہیں کرتے تو اْن کو استعمال مت کیجئے۔لیکن لوگوں تک تمام فائدے پہنچے رہے ہیں۔جو حکومت کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اْنہوں نے مرکزی نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا۔چونکہ اْن سے جو مانگا گیا وہ اْنہوں نے جموں کشمیر کو دیا ہے۔کھلینی سْدھما دیو شاہراہ نے مرمت کو جوڑنے کا بھی کام کیا۔اب جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزان ہے۔یہاں نتن گڈکری نے قومی شاہروں کی بھرمار کر دی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago