Urdu News

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ڈوڈہ میں پچیس قومی شاہراہوں کا سنگِ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ڈوڈہ میں پچیس قومی شاہراہوں کا سنگِ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نتن گڈکری نے ڈوڈہ میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع کے لئے 11،723 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے 25 ہائی وے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔وزیر موصوف نے انڑ اسٹیٹ روڈ بھدرواہ چمبا روڈ،کشتواڑ دچھن،وائلو ٹنل،سْدھما دیو کھلینی ٹنل و اپروچ روڈ،پریم نگر ٹھاٹھری،بھنڈار کوٹ،و دیگر کئی سڑکوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کابینہ وزیر نتن گڈکری نے بتایاکہ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اْس کو دیکھنے،سمجھنے کا اْن کو موقع ملا ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ امریکہ اچھا اس لئے ہوا کہ وہاں کے روڈ اچھے ہوئے۔وزیر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اِن روڈ پروجیکٹ کی تکیمل سے دنیا بھر سے یہاں سیاحوں کی آمد ہو گی۔اور جموں و کشمیر میں سیاحت،صنعت کو فروغ دینا لازمی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ سیاحت کے لیے چار چیزوں کا ہونا لازمی ہے۔جس میں پانی،بجلی،روڈ،کنکٹویٹی کمیونیکیشن،شامل ہیں۔جو جموں و کشمیر میں ہائے وے بننے کے بعد پوری ہو جائیں گی۔

اْنہوں نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت کے نقطہ نظر سے کام کر رہے ہیں۔اور جموں و کشمیر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اْنہوں نے ٹنل کی تعمیر کو ترجیح دی۔کیونکہ اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے۔ٹنل کی تعمیر سے ایک تو سفر محفوظ ہو گا ساتھ ہی ماحولیات کو بھی نقصان نہیں ہو گا۔ملک بھر میں بننے والے ٹنلوں میں سے پچاس فیصدی ٹنل جموں وکشمیر میں بن رہے ہیں۔اس کے بعد وہ دو سال کے اندر ایک لاکھ کروڑ کا کام کریں گے۔اور مزید ٹنلوں پر کام جاری ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ اور جگل کشور شرما نے مسلسل اْن کو جموں و کشمیر میں ترقی کے لئے مدعو کیا اس لئے وہ ڈوڈہ آکر اِن پروجیکٹس کا افتتاح کر رہے ہیں۔دو سال کے اندر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کام مکمل ہو جائے گا۔اور سفر گھٹ کر محض چار گھنٹوں کا باقی رہ جائے گا۔اس کے علاوہ وادی کشمیر کے لئے بھج کہی پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔جس میں نو کلو میٹر طویل چنینی ناشری ٹنل شامل ہے جس کو مکمل کرکے ڈاکٹر شامہ پرساد مکھرجی کے نام سے منسوب کیا گیا۔جنہوں نے جموں وکشمیر کے لئے قربانی دی تھی۔ناشری تا بانہال تک مارچ تک کام مکمل ہو جائے گا۔سدھما دیو کھلینی شاہراہ بھی اگلے سال تک مکمل ہو جائے گی۔دہلی کٹرہ کے لئے ایکسپرس ہائی وے بنانے کا منصوبہ جلد تیار کیا جا رہا ہے۔اور آنے والے دو مہینوں میں کام شروع ہو جائے گا۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ڈوڈہ کے سیاسی لیڈران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اْن کو گزشتہ ستر سالوں کا جواب دینا پڑے گا۔اْنہوں نے اپنے گھروں تک سڑک کو نہیں پہنچایا۔اب وہی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اگر اْن رتی بھر ضمیر نہیں ہے جن کو کچھ ہو کہ بھی کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔جو سہولیات وہ استعمال کر رہے ہیں۔ اْن کے ہونے کو ہی وہ تسلیم نہیں کرتے تو اْن کو استعمال مت کیجئے۔لیکن لوگوں تک تمام فائدے پہنچے رہے ہیں۔جو حکومت کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اْنہوں نے مرکزی نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا۔چونکہ اْن سے جو مانگا گیا وہ اْنہوں نے جموں کشمیر کو دیا ہے۔کھلینی سْدھما دیو شاہراہ نے مرمت کو جوڑنے کا بھی کام کیا۔اب جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزان ہے۔یہاں نتن گڈکری نے قومی شاہروں کی بھرمار کر دی ہے۔

Recommended