Urdu News

شہری ہوابازی کے مرکزی  وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے پونے اور بینکاک کے درمیان راست پرواز کا آغاز کیا

شہری ہوابازی کے مرکزی  وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا

شہری ہوابازی کے مرکزی  وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے پونے اور بینکاک کے درمیان راست پرواز کا آغاز کیا

اس ہوائی راستے پر طیارہ بوئنگ 737 اپنی خدمات فراہم کرے گا اور اس پرواز کا اہتمام ہفتہ میں چار دن ہوگا

شہری ہوابازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج پونے سے بینکاک کے لیے راست پرواز کا آغاز کیا۔

یہ پرواز 12 نومبر 2022 (آج) سے پونے-بینکاک-پونے کے درمیان آپریٹ ہوگی۔ یہ اُڑان اس راستے پر ہر منگل، جمعرات، سنیچر اور اتوار کو مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق آپریٹ ہوگی:

جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا

پرواز نمبر

سیکٹر

روانگی

آمد

فریکوینسی

طیارہ

ایس جی 81

پی این کیو- بی کے کے

18:45

00:40

منگل، جمعرات، سنیچر، اتوار

بی-737

ایس جی 82

بی کے کے – پی این کیو

14:15

17:10

منگل، جمعرات، سنیچر، اتوار

بی – 737

اپنے خطاب میں، جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ پونے اور بینکاک کے درمیان یہ ہوائی رابطہ کاری کاروبار، تعلیم اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تبادلہ کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرے گی.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ABNZ.jpg

محترم وزیر نے کہا کہ پونے کا ہوائی اڈہ ملک کا ایک اہم ہوائی اڈہ ہے اور حکومت اس کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو رفتار دے رہی ہے۔ اس ہوائی اڈے کا نیا ٹرمنل آئندہ برس ستمبر تک مکمل ہو جائے گا، نیا بین الاقوامی کارگو ٹرمنل دسمبر 2024 تک تیار ہونے کی توقع ہے۔ اس درمیان، بین الاقوامی اور گھریلو استعمال دونوں کے لیے ایک مربوط کارگو ٹرمنل مارچ 2023 تک بن کر تیار ہو جائے گا۔ ایک ملٹی لیول پارکنگ پہلے ہی تیار کی جا چکی ہےاور وہ جلد ہی کھلے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ODAS.jpg

اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 81 پونے سے 1845 بجے روانہ ہوگی اور 0040 بجے بینکاک پہنچے گی. اور پرواز ایس جی 82 بینکاک سے 1415 بجے روانہ ہوگی اور 1710 بجے پونے پہنچے گی۔ اس راستے پر طیارہ بوئنگ 737 اُڑان بھرے گا۔

اس افتتاحی تقریب کے دوران اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی جناب اجے سنگھ. اور ایم او سی اے، اے اے آئی، اسپائس جیٹ، اور پونے کی مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین حضرات بھی موجود تھے۔

Recommended