Urdu News

شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق فنڈ

مکانات اورشہری امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب کوشل کشور

شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق فنڈ

مکانات اورشہری امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب کوشل کشورنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

سال 24-2023کے مرکزی بجٹ میں شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق فنڈ (یو آئی ڈی ایف) قائم کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔ اس مقصد کے لئے 10000کروڑروپے سالانہ دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس فنڈ کاانتظام وانصرام نیشنل ہاؤسنگ بینک کرے گا اور اس کا استعمال ، سرکاری ایجنسیاں  کریں گی ، جسے فراہم کردہ رہنما ہدایات کی بنیاد  پردوسرے اورتیسرے  درجہ کے شہروں میں شہری بنیادی ڈھانچہ تعمیرکرنے کی غرض سے استعمال کیاجائےگا۔ بجٹ اعلان کے مطابق ، ریاستوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ پندرھویں مالی کمیشن کے ساتھ ساتھ موجودہ اسکیموں  کی امداد سے وسائل کو بروئے کارلائیں تاکہ یوآئی ڈی ایف تک رسائی حاصل کرنے کے دوران مناسب چارجزاختیارکئے جاسکیں ۔ اس فنڈ کو دیہی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق  موجودہ فنڈ کے خطوط کے مطابق ، وسیع پیمانے پربروئے کارلایاجائے گا۔

Recommended