اردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع

حیدرآباد،05دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم میں سوائے بی ایڈ کے مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں اکیڈیمک سیشن2021-2020 کے لیے آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 22/ دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

Urdu University, Distance Course Admission, Deadline Extended to 22nd December

اس سے قبل توسیع شدہ آخری تاریخ 30 نومبر تھی۔ یہ توسیع یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے احکامات کے مطابق کی گئی ہے۔بی ایڈ (فاصلاتی) کا انٹرنس ٹسٹ 10 دسمبر کو منعقد ہوگا۔پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورت حال اور ملک کے مختلف حصوں سے موصولہ نمائندگی کے پیش نظر نظامت فاصلاتی تعلیم نے آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری حاصل کی ہے۔

فاصلاتی کورس میں داخلے کے لیے مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ویب سائٹ پر وزٹ کریں

یونیورسٹی میں ایم اے (اردو، انگریزی، تاریخ، ہندی، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی)، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/ddeپر "ADMISSIONS"پر دستیاب ہیں۔

مدارس کے طلبا کے لیے سنہرا موقع

https://manuu.edu.in/home-manuu

فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔امیدوار حیدرآباد، نئی دہلی، کولکاتہ، بنگلورو، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر، جموں، نوح (میوات)، لکھنو میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…