Categories: قومی

اترپردیش اسمبلی انتخابات: یوپی میں تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم آج تھم جائے گی، تمام امیدوار لوگوں کو لبھانے میں مصروف

اتر پردیش میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم جمعہ کی شام کو ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے میں ریاست کے 16 اضلاع کی 59 نشستوں پر 20 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سمیت 627 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹروں کی کل تعداد 2.16 کروڑ ہے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے جمعرات کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق تیسرے مرحلے کی پولنگ آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور محفوظ طریقے سے کرانے کے لیے ضروری تیاریوں اور انتظامات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں ریاست کے 16 اضلاع کی 59 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ شکلا نے بتایا کہ عوامی نمائندوں کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کو جمعہ کی شام کو مؤثر طریقے سے روک دیا جائے گا اور یہ پابندی تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے تک نافذ رہے گی۔ انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کی ضروری ہدایات دی گئی ہیں تاکہ ہر پولنگ بوتھ پر ووٹروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان 16 اضلاع میں ووٹنگ ہو رہی ہے

تیسرے مرحلے میں ہاتھرس، فیروز آباد، ایٹہ، کاس گنج، مین پوری، فرخ آباد، قنوج، اٹاوہ، اوریا، کانپور دیہات، کانپور نگر، جالون، جھانسی، للت پور، ہمیر پور اور مہوبہ کی 59 اسمبلی سیٹوں کے لیے20 فروری کو پولنگ ہوگی۔

یہ تیسرے مرحلے کی نشستیں ہیں

ہاتھرس (ایس سی)، شادآباد، سکندرا راؤ، ٹنڈلہ (ایس سی)، جسرانہ، فیروز آباد، شکوہ آباد، سرسا گنج، کاس گنج، اموپور، پٹیالی، علی گنج، ایٹہ، مارہارا، جلیسر (ایس سی)، مین پوری، بھوگاؤں، کشنی (ایس سی)، کرہل قائم گنج (ایس سی)، امرت پور، فرخ آباد، بھوجپور، چھبرامؤ، تروا، قنوج (ایس سی)، جسونت نگر، اٹاوہ، بھرتھانہ (ایس سی)، بدھونا، ڈبیا پور، اوریا (ایس سی)، رسول آباد (ایس سی)، اکبر پور-رانیہ، سکندرا، بھوگنی پور، بلہور (ایس سی)، بٹھو، کلیان پور، گووند نگر، سیسماؤ، آریہ نگر، قدوائی نگر، کانپور چھاؤنی، مہاراج پور، گھٹم پور (ایس سی)، مادھوگڑھ، کالپی، اورائی (ایس سی)، بابینا، جھانسی نگر، مورانی پور (ایس سی)، گڑوٹھا للت پور، مہرونی (ایس سی)، حمیر پور، رٹھ (ایس سی)، مہوبہ اور چرکھری اسمبلی سیٹیں تیسرے مرحلے میں شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago