Categories: بھارت درشن

مسلم راشٹریہ منچ کی کارکن نکہت پروین حملہ میں زخمی، ایف آئی آر درج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسلم راشٹریہ منچ کی وسطی اتر پردیش کنوینر نکہت پروین پر جمعرات کو لکھنؤ کے چوک  میں شر پسند عناصر نے حملہ کر دیا۔ حملے میں نکہت پروین اور ان کا بیٹا امان شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں کے خلاف چوک تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت راشد عرف ساجد، مظفر حسین اور مشرف حسین کے نام سے ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نکہت پروین مسلم راشٹریہ منچ، وسطی اتر پردیش کی کنوینر ہیں۔ وہ لکھنؤ کے ٹھاکر گنج تھانے کے عسکری منزل روشن آباد آہیرانکھیڑا میں رہتی ہیں۔ وہ ایک ادارہ اور ایک مدرسہ بھی چلاتی ہیں، جس میں غریب مسلمان لڑکیوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ جمعرات کو کیمپ ویل روڈ پر واقع سنسکار لان میں ووٹر بیداری کے لیے ایک مسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی آل انڈیا ایگزیکٹو کے رکن اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار موجود تھے۔ نکہت پروین اس پروگرام کی کنوینر تھیں۔ پروین کو بدھ کو بھی دھمکیاں ملی تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago