مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ جناب وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو اتر پردیش کو 8,000 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا تحفہ دیا اور کہا کہ ریاست کی سڑکوں کو 2024 سے پہلے امریکہ کی سڑکوں سے بہتر بنایا جائے گا۔انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) کے 81ویں اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں اس پیکیج کا اعلان کیا۔
جناب گڈکری نے کہا، اتر پردیش کی سڑکوں کو 2024 سے پہلے امریکہ سے بہتر بنانا ہے۔ اس کے لیے مودی حکومت آنے والے دنوں میں یوپی کے لیے پانچ لاکھ کروڑ روپے منظور کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ آباد۔ہردور بائی پاس، شاہجہاں پور سے شاہ آباد بائی پاس، مرادآباد۔ٹھاکردوارہ۔کاشی پور بائی پاس، غازی پور۔بلیا بائی پاس، کے علاوہ 13 آر او بیز کی تعمیر کیلئے کل 8000 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو صرف شروعات ہے، پوری فلم آنا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی سڑکوں کی تعمیر کے لیے حکومت کے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق، گڈکری نے تمام اسٹیک ہولڈرز ‘ وشواکرماس’ پر زور دیا، جو سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پیچھے لوگ ہیں، ملک میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیکنالوجی، اختراع، حفاظت اور معیاری تعمیر کے ساتھ تیز رفتار مربوط اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنائیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…