عالمی

انٹرنیشنل بودھشٹ کنفیڈریشن نے گوتم بدھ یونیورسٹی میں ابھیدھما دی دِوس منایا

انٹرنیشنل بودھشٹ کنفیڈریشن (آئی بی یو) نے گوتم بدھ یونیورسٹی (جی بی یو) کے تعاون سے اتوار کو شردا پورنیما کے پورے چاند کے دن بین الاقوامی ابھدھما دیوس کا اہتمام کیا۔

گریٹر نوئیڈا میں تقریب کا آغاز مہمان خصوصی اور دیگر معززین کی طرف سے چراغ روشن اور بدھ کے مجسمے پر پھول چڑھانے سے ہوا۔

 ڈاکٹر اشین نانیسارا (سیتاگو سیاداو(، چانسلر، سیتاگو انٹرنیشنل بدھسٹ اکیڈمیز، میانمار اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔  انہوں نے اس موقع  پر کہامجھے آج صبح اپنا علم بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ابیدھما کا مطالعہ کیسے کیا جائے۔

کسی بھی مذہب میں ابیدھم سب سے اہم چیز ہے کیونکہ اگر کوئی ابھیدھام کا مطالعہ کرے گا، تو وہ سمجھے گا کہ میں کیا ہوں، میں کہاں ہوں، میرے پاس کیا ہے، مجھے  کیا کرنا ہے، اسے سمجھنا پڑے گا۔

 انٹرنیشنل  بدھشٹ کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر دھماپیا نے کہا: “ہمارے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی مختلف مواقع پر مہاتما بدھ کی تعلیم اور امن اور ہم آہنگی کے پیغام پر زور دیتے تھے۔

وہ کہتے تھے کہ ہندوستان نے دنیا  کوامن کا پیغام، بدھ، عالمی امن کی علامت اور بدھ کی تعلیمات اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا  ہے۔

 تقریب کے دوران بدھ راہبوں نے دھماسنگانی ماتیکا پاتھ پیش کیا جس نے چاروں طرف ایک روحانی ماحول بنا دیا۔ اس تقریب کے دوران ‘ ریسنٹ ڈیولپمنٹ ان دی اسٹڈیز آف ابھیدھما ان انڈیا’ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔

 سری لنکا، میانمار، نیپال، بھوٹان کے نامور راہبوں، ہندوستان میں مقیم سفیروں اور مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے دیگر سفارت کاروں نے بھی جی بی یو، نوئیڈا میں ابھیدھما دیوس کی تقریبات میں حصہ لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago