قومی

اترا کھنڈ:اترکاشی میں مسلمانوں کی نقل مکانی پر اسد الدین اویسی نے اٹھائی آواز

اسدالدین اویسی نے ٹویٹ  کر ک  15جون کو ہونے والی مہاپنچایت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کی

اتراکھنڈ کی پہاڑی میں ان دنوں شدت پسندوں نے نفرت کی آگ بھڑکا دی ہے جس کا خمیازہ مسلمانوں کو اپنی برسوں کی محنت اور جدو جہد کو کھو کر ادا کرنا پڑ رہا ہے۔نام نہاد لو جہاد کا بہانہ بنا کر شدت پسندوں نے مسلم تاجروں اور کاروباریوں کو 15جون سے پہلے شہر چھوڑ کر جانے کا الٹی میٹم دیا ہے ۔بڑی تعداد میں مسلمان اپنی دکانوں اور اپنے مکانوں کو بند کر کے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

پولیس اور حکومت کی خاموش حمایت پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 15 جون کو ہونے والی مہاپنچایت پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔ وہاں رہنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ وہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کو واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ بی جے پی حکومت کا کام ہے کہ وہ مجرموں کو جیل بھیجے اور جلد ہی امن بحال ہو۔

اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا، “وہاں سے  نقل مکانی کئے لوگوں کو واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ اسد الدین اویسی نے اس معاملے میں بی جے پی حکومت کو گھیرا ہے۔تاہم، اتراکھنڈ کے اے ڈی جی  لاء اینڈ آرڈر وی مروگیسن نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں مسلم مکانوں پر بھگوا نوجوانوں کے ذریعہ حملے کا یہ ویڈیو پرولا کا نہیں ہے بلکہ برکوٹ کا ہے۔

دریں اثنا ڈی ایم-ایس پی نے پرولا میں ہم آہنگی کی واپسی شروع کرنے کے لیے میٹنگ کی  ہے ۔پیر کو ڈی ایم ابھیشیک روہیلا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارپن یادوونشی ویاپار منڈل اور  اقلیتی طبقے کے لوگوں کے ساتھ پرولا میں ہم آہنگی کی واپسی کا آغاز کرتے ہوئے ایک میٹنگ ہوئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago