جموں اور کشمیر میں خالی اسامیاں
لوک سبھا میں ‘جموں و کشمیر میں خالی اسامیوں’ سے متعلق سوال پر امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج یہ تحریری جواب دیا۔ خالی اسامیاں
جموں و کشمیر کی حکومت نے کئی گورننس یعنی حکومت داری میں کئی اصلاحات کی ہیں جن میں حکومت میں ملازمت دینے کا شعبہ بھی شامل ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی تشکیل کے بعد انتہائی شفاف طریقے سے بڑے پیمانے پر ملازمت دینے کی مہم چلائی گئی ہے۔
- حکومت جموں و کشمیر میں گزیٹیڈ/ نان گزٹیڈ زمروں کی 33,426 اسامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے دسمبر 2022 تک 25,450 اسامیاں پُر کی جا چکی ہیں۔ ملازمت مہیا کرنے والی ایجنسیوں نے 7,976 ملازمتوں کا اشتہار دیا تھا۔
- حکومت میں خالی اسامیوں کی نشاندہی اور ملازمتیں فراہم کرنا ایک مسلسل. اور جاری عمل ہے۔ یہ کام تیزی سے ملازمت فراہم کرنے کی مہم کے تحت کیا گیا۔
- جموں و کشمیر کی حکومت نے مختلف محکموں کے ذریعے اپنا روزگار. آپ کرنے کی مختلف اسکیموں کو نافذ کرکے بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ اس کے لئے ان کے اپنے پائیدار آمدنی پیدا کرنے . والی یونٹوں کے قیام کے لئے رعایات والے قرضے فراہم کئے گئے۔
- روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا روزگار آپ کرنے کی متعدد . اسکیمیں جیسے مشن یوتھ، رورل لائیولی ہُڈ مشن، حمایت، پی ایم ای جی پی، اوسر، تیجسونی نافذ کی جارہی ہیں۔
-
رواں مالی سال کے دوران اس طرح کی اسکیموں کے ذریعے 21.01.2023 تک 2,01,299 روزگار پیدا کئے گئے ہیں۔
نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعہ متواتر لیبر فورس سروے. (پی ایل ایف ایس) کے نتائج سے اپریل تا جون 2021 کی مدت کے لئے خاص طور پر جموں و کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ دستیاب نہیں ہے۔
باوجودیکہ جولائی 2020-جون 2021 کے دوران نیشنل سیمپل سروے آفس. (این ایس ایس او) کے ذریعہ کئے گئے متواتر لیبر فورس سروے سے جموں و کشمیر میں 29-15 سال کی عمر کے لوگوں میں معمول کی حیثیت کے مطابق بے. روزگاری کی شرح کا اندازہ 18.3 فیصد تھا۔