Categories: قومی

وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس: وزیراعظم اور مرکزی وزرانے تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 14 اگست (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزرا نے 'وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس' پر ملک کی تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا، "آج، 'وبھایجن وبھیشیکااسمرتی دیوس' پر، میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوائیں اور ہماری تاریخ کے اس المناک دور کے تمام متاثرین کی برداشت اور صبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، "1947 میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تقسیم کے تشدد اور نفرت نے لاکھوں جانیں لیں اور لاتعداد لوگ بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا، "آج، 'وبھاجن وبھیشیکااسمرتی دیوس' کے موقع پر، میں ان لاکھوں لوگوں کے سامنے جھکتا ہوں جنہوں نے تقسیم کا نقصان اٹھایا۔ ملک میں ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”و بھاجن  وبھیشیکا اسمرتی دیوس کے موقع پر، میں ان تمام لوگوں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ سلام ہے ان کو جنہوں نے تقسیم کا درد نہ بھولنے کے باوجود نئی شروعات کی، یہ ملک تقسیم کی ہولناکیوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، "آج تقسیم کے ہولناک یادگاری دن پر، میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوائیں، اور ان تمام لوگوں کے لیے صبر اور تحمل کے لیے دعا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری تاریخ کے اس المناک دور میں تکلیفوں کو برداشت کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ٹویٹ کیا کہ 'تقسیم ہند' انسانیت کی تاریخ کا وہ سیاہ صفحہ ہے جس میں صرف دکھ، درد، نفرت اور خونریزی کی یادیں ہیں۔ جب کانگریس اور انگریزوں نے مل کر ہزاروں سال پرانی تہذیب کو مذہب کی بنیاد پر توڑا اور ہندوستان کی آبادی کو قسمت پر چھوڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی دوڑ اور ذاتی خواہشات کی خاطر کانگریس لیڈروں نے تقسیم ہند کو قبول کیا اور راتوں رات کروڑوں لوگوں کو اپنے ہی ملک میں اجنبی بنا دیا۔ دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ، تقسیم نے ملک کی روح کو لہولہان کرنے کا کام کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago