Categories: تفریح

یوم آزادی اسپیشل: حب الوطنی کے جذبے کو سلام کرتی فلمیں

پورے ملک میں 15 اگست کی دھوم ہے۔ اس بار ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ملک یوم آزادی کو امرت مہوتسو کے طور پر منا رہا ہے۔ اس خاص موقع پر ملک کے ہر شہری کے اندر ایک الگ جوش اور ولولہ نظر آتا ہے۔ آج یوم آزادی کے موقع پر ہم آپ کو بالی ووڈ کی کچھ ایسی حب الوطنی پر مبنی فلموں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو حب الوطنی کے جذبے کو سلام کرتی ہیں۔

بارڈر: سال 1997 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سنی دیول، سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، جیکی شراف، سدیش بیری، تبو، راکھی، پوجا بھٹ اور شربانی مکھرجی، پونیت اسر اور کلبھوشن کھربندہ شامل ہیں۔ فلم ”بارڈر“ جے پی دتہ نے پروڈیوس اور لکھی تھی۔ یہ فلم 1971 کی ہند-پاکستان جنگ کے دوران لونگے والا کی لڑائی کے دوران پیش آنے والے حقیقی زندگی کے واقعات کی عکاس ہے۔ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہونے والی یہ فلم آج بھی شائقین میں بے حد پسند کی جاتی ہے اور لوگوں کو حب الوطنی کی تحریک دیتی ہے۔

سودیش: شاہ رخ خان کی یہ 2004 کی فلم ایک ایسے نوجوان کی کہانی بیان کرتی ہے جو بیرون ملک سے اپنے گاؤں واپس آیا ہے، جو بیرون ملک واپس جانے کے بجائے اپنے ملک اور گاؤں کی ترقی کے لیے کام کرتا ہے۔ فلم کے ہٹ گانے اور شاہ رخ خان کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دلوں کو چھو لیا۔

رنگ دے بسنتی: راکیش اوم پرکاش میہرا کی ہدایت کاری میں بننے والی ”رنگ دے بسنتی“ کے ہر کردار کو لوگ ا?ج بھی یاد کرتے ہیں۔ 2006 میں ا?ئی اس فلم میں عامر خان، کنال کپور، سوہا علی خان، سدھارتھ، ا?ر مادھون، شرمن جوشی اور اتل کلکرنی نے مرکزی کردار میں ہیں۔ ”رنگ دے بسنتی“ اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ فلم میں نوجوانوں کے اندر حب الوطنی کے جذبات کو دکھایا گیا ہے۔

اوری: دی سرجیکل اسٹرائک: ہدایت کار آدتیہ دھر نے فلم ”اوری: دی سرجیکل اسٹرائک بنائی۔ فلم کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ وکی کوشل، یامی گوتم، پریش راول سمیت کئی بڑے کلاکاروں نے اس فلم میں اہم رول ادا کیا۔اس کے علاوہ مدر انڈیا، پورب اور پچم، ترنگا، ایل او سی کارگل، چک دے انڈیا، ایئر لفٹ، رازی وغیرہ جیسی فلمیں ہیں، جو ہمارے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago